حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 180
حیات احمد ۱۸۰ پنڈت لیکھرام خود سامنے آ گیا جلد دوم حصہ دوم پنڈت لیکھرام اولاً جیسا کہ اوپر ذکر ہوا قادیان کے آریہ سماجیوں سے خط و کتابت کر رہا تھا اس اثناء میں ۱۸۸۵ء میں حضرت کی طرف سے ایک اعلان کے ( جو مطبع مرتضائی لاہور میں طبع ہوا تھا) دعوت یک سالہ کے رنگ میں شائع ہوا۔اس اشتہار میں آپ نے تمام مذاہب کے لے حاشیہ۔میں اس قسم کے اعلانات یا بعض مکتوبات کو اس لئے حاشیہ میں دے دیتا ہوں کہ پڑھنے والا فوراً واقعات کو سمجھنے کے قابل ہو سکے پڑھتے وقت اس کے قلب پر کچھ تاثرات وقتی ہوتے ہیں اور وہ وقت گزرنے پر پھر وہ ان معلومات کو مہیا کرنے کی طرف کم توجہ کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا معمول تھا کہ وہ ایک بات کو مختلف رنگوں میں پیش کرتے۔آپ کی تصانیف میں یہ بات نمایاں ہے بعض احمقوں نے اس کا نام تکرار رکھ کر اعتراض کیا آپ نے فرمایا کہ میری غرض تو تبلیغ ہوتی ہے اور ممکن ہے ایک وقت پڑھنے والا یونہی گزر جائے بار بار ایک چیز سامنے آتی ہے تو اس کا اثر رہتا ہے۔محض اسی خیال سے اور نیز ان پرانے کاغذات کے تحفظ کے نقطہ خیال سے میں حاشیہ میں دے دیتا ہوں مجھے طوالت مقصود نہیں حفاظت اور واقعات کو یکجائی اور معنی خیز صورت میں پیش کرنا مقصود ہے۔وہ دعوت یک سالہ کا خط جو مطبع مرتضائی لاہور میں حضور نے طبع کرایا تھا یہ ہے:۔بعد ما وَجَب گزارش ضروری یہ ہے کہ عاجز مؤلف براہین احمدیہ حضرت قادر مطلق جَلّ شَانُهُ کی طرف سے مامور ہے کہ نبی ناصری اسرائیلی (مسیح) کی طرز پر کمال مسکینی فروتنی و غربت و تذلل و تواضع سے اصلاح خلق کے لئے کوشش کرے اور ان لوگوں کو جو راہِ راست سے بے خبر ہیں صراط مستقیم (جس پر چلنے سے حقیقی نجات حاصل ہوتی ہے۔اسی عالم میں بہشتی زندگی کے آثار اور قبولیت اور محبوبیت کے انوار دکھائی دیتے ہیں دکھاوے۔اسی غرض سے کتاب براہین احمدیہ تالیف پائی ہے۔جس کی ۳۷ جز چھپ کر شائع ہو چکی ہیں اور اس کا خلاصہ مطلب اشتہار ہمراہی خط ہذا میں مندرج ہے لیکن چونکہ پوری کتاب کا شائع ہونا ایک طویل مدت پر موقوف ہے اس لئے یہ قرار پایا ہے کہ بالفعل بغرض اتمام حجت یہ خط ( جس کی ۲۴۰ کاپی چھپوائی گئی ہے ) مع اشتہار انگریزی (جس کی آٹھ ہزار کا پی چھپوائی گئی ہے)