حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 181 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 181

حیات احمد ۱۸۱ جلد دوم حصہ دوم لیڈروں اور رہنماؤں کو آسمانی نشان کی دعوت دی تھی۔اس اشتہار کے لئے مقابلہ کے واسطے کوئی نہیں آیا۔اندر من مراد آبادی نے اوّلاً مستعدی کا اظہار کیا لیکن جب حضرت نے اس کے لئے چوبیس سو روپیہ جمع کرانے کا انتظام کر دیا تو وہ بھاگ گیا اس کی تفصیلات ۱۸۸۵ء کے بقیہ حاشیہ شائع کیا جائے اور اس کی ایک ایک کاپی بخدمت معزز پادری صاحبان پنجاب و هندوستان و انگلستان وغیرہ بلاد ( جہاں تک ارسال خط ممکن ہو ) جو اپنی قوم میں خاص طور پر مشہور اور معزز ہوں اور بخدمت معزز بر همو صاحبان و آریه صاحبان و نیچری صاحبان و حضرات مولوی صاحبان جو جو خوارق و کرامات سے منکر ہیں اور اس وجہ سے اس عاجز پر بدظن ہیں ) ارسال کی جاوے۔یہ تجویز نہ صرف اپنے فکر و اجتہاد سے قرار پائی ہے بلکہ حضرت مولیٰ کریم کی طرف سے اس کی اجازت ہوئی ہے اور بطور پیشگوئی یہ بشارت ملی ہے کہ اس خط کے مخاطب ( جو خط پہنچنے پر رجوع بحق نہ کریں گے ) ملزم ولا جواب و مغلوب ہو جا ئیں گے بنَاءً عَلَيْهِ یہ خط چھپوا کر آپ کی خدمت میں اس نظر سے کہ قوم میں معزز اور مشہور اور مقتدا ہیں ارسال کیا جاتا ہے اور آپ کے کمال علم اور بزرگی کی نظر سے امید ہے کہ آپ حِسْبَةً لِله اس خط کے مضمون کی طرف توجہ فرما کر طلب حق میں کوشش کریں گے۔آپ نے اس کی طرف توجہ نہ کی تو آپ پر حجت تمام ہو گی۔اور اس کارروائی کی ( کہ آپ کو رجسٹری شدہ خط ملا پھر جب آپ نے اس کی طرف توجہ کو مبذول نہ فرمایا ) حصہ پنجم کتاب میں پوری تفصیل سے اشاعت کی جاوے گی۔اصل مدعا خط جس کے ابلاغ سے میں مامور ہوا ہوں یہ ہے دین حق جو خدا کی مرضی کے موافق ہے صرف اسلام ہے اور کتاب حقانی جو منجانب اللہ محفوظ اور واجب العمل ہے صرف قرآن ہے۔اس دین کی حقانیت اور قرآن کی سچائی پر عقلی دلائل کے سوا آسمانی نشانوں (خوارق و پیشین گوئیوں ) کی شہادت بھی پائی جاتی ہے جسکو طالب صادق اس خاکسار ( مؤلّف براہین احمدیہ ) کی صحبت اور صبر اختیار کرنے سے بمعائنہ چشم تصدیق کر سکتا ہے۔آپ کو اس دین صادق کی حقانیت یا ان آسمانی نشانوں کی صداقت میں شک ہو تو آپ طالب صادق بن کر ( قادیان میں ) تشریف لاویں۔اور ایک سال تک اس عاجز کی صحبت میں رہ کر ان آسمانی نشانوں کا بچشم خود مشاہدہ کر لیں۔لیکن اس شرط نیت سے جو طالب صادق کی نشانی ہے کہ بمُجَرَّد معائنہ آسمانی نشانیوں کے اسی جگہ قادیان میں شرف اظہار اسلام یا تصدیق خوارق سے مشرف ہو جائیں گے اس شرط نیت سے آپ آویں گے تو ضرور انشاء اللہ تعالیٰ