حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم)

by Other Authors

Page 170 of 621

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد دوم) — Page 170

حیات احمد ۱۷۰ جلد دوم حصہ دوم یہاں واقعات کی ترتیب کے لحاظ سے جس امر کو بیان کرنا چاہتا ہوں وہ پنڈت دیانند پر آخری اتمام حجت ہے۔براہین احمدیہ کی تیسری جلد شائع ہو چکی تھی آپ نے پنڈت جی کو ۲۰ / اپریل ۱۸۸۳ء مطابق ۱۲ جمادی الثانی ۱۳۰۰ھ کو ایک خط لکھا۔اس خط میں آپ نے پنڈت جی کو نہ صرف اے حاشیہ۔اس خیال سے کہ اس کتاب کے پڑھنے والوں کو پوری حقیقت معلوم ہو جاوے میں اس اصلی خط کو یہاں درج کرتا ہوں :۔بجانب پنڈت دیانند سرستی (بانی آریہ سماج) من آنچه شرط بلاغ است با تو میگویم تو خواه از بختم پند گیر وخواه ملال کے واضح ہو کہ ان دنوں میں اس عاجز نے حق کی تائید کے لئے اور دین اسلام کی حقانیت ثابت کرنے کی غرض سے ایک نہایت بڑی کتاب تالیف کی ہے۔جس کا نام ” براہین احمدیہ ہے چنانچہ اس میں سے تین حصے چھپ کر مشتہر ہو چکے ہیں۔اور حصہ چہارم عنقریب چھپنے والا ہے۔حصہ سوم میں اس بات کا کافی ثبوت موجود ہے کہ سچا دین جس کے قبول کرنے پر نجات موقوف ہے دین اسلام ہے کیونکہ سچائی کے معلوم کرنے کے لئے دو ہی طریق ہیں۔ایک یہ کہ عقلی دلائل سے کسی دین کے عقائد صاف اور پاک ثابت ہوں۔دوسرے یہ کہ جو دین اختیار کرنے کی علت غائی ہے یعنی نجات اس کے علامات اور انوار اس دین کی متابعت سے ظاہر ہو جائیں کیونکہ جو کتاب دعوی کرتی ہے کہ میں اندرونی بیماریوں اور تاریکیوں سے لوگوں کو شفا دیتی ہوں بجز میرے دوسری کتاب نہیں دیتی تو ایسی کتاب کے لئے ضرور ہے کہ اپنا ثبوت دے۔پس انہیں دونوں طریقوں کی نسبت ثابت کر کے دکھلایا گیا ہے کہ یہ صرف اسلام میں پائے جاتے ہیں۔اسلام وہ پاک مذہب ہے کہ جس کی بنیاد عقائد صحیحہ پر ہے کہ جس میں سراسر جلال الہی ظاہر ہوتا ہے۔قرآن شریف ہر ایک جز و کمال خدا کے لئے ثابت کرتا ہے اور ہر ایک نقص و زوال سے اس کو پاک ٹھہراتا ہے۔اس کی نسبت قرآن شریف کی یہ تعلیم ہے کہ وہ بے چون و بے چیگون ہے اور ہر ایک شبیہ و مانند سے منزہ ہے اور ہر ایک شکل اور مثال سے مبرا ہے۔وہ مبدء ہے تمام فیضوں کا اور جامع ہے تمام خوبیوں کا اور مرجع ہے تمام امور کا اور خالق ہے تمام کائنات کا اور پاک ہے ہر ایک کمزوری اور ناقد رتی اور سے ترجمہ۔میں تو صرف پیغام پہنچانے کی غرض سے تجھ سے بات کرتا ہوں تو خواہ میری بات سے نصیحت پکڑے خواہ ناراض ہو جائے۔