حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 314 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 314

حیات احمد ۳۱۴ جلد اول حصہ سوم اور کسی قسم کی کوئی رسم خلاف شرع اور خلاف سنت عمل میں نہیں آئی یہ پہلا افضل تھا۔شادی کے بعد آپ کی اس مُتَاهِلا نہ زندگی میں جو بات نظر آتی ہے وہ یہ ہے کہ آپ کی توجہ تمام تر خدا تعالیٰ کی عبادت اور ذکر و فکر میں لگی ہوئی تھی۔آپ کی عمر کے سولہویں سال مرزا سلطان احمد صاحب اور بیسویں سال مرزا فضل احمد صاحب پیدا ہوئے۔اور ان دو اولادوں کے بعد کوئی اولا د آپ کے گھر میں نہیں ہوئی۔ہاں جب آپ نے خدا تعالیٰ کی پیشگوئی کے مطابق پھر دوسری شادی کی تو پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو اولاد کثیر دی۔(اس کا ذکر بعد میں آئے گا انشاء اللہ ) اس عَهْدِ تَأهل میں طبعی طور پر ایک نوجوان کی توجہ تمام تر اہلی زندگی میں نظر آنی چاہیئے مگر برخلاف اس کے ہم اس کو ایک حجرہ میں خلوت اور تنہائی کی زندگی بسر کرتے ہوئے پاتے ہیں اور اس کا کام محض اس قدر ہے کہ وہ اپنے اوقات معمورہ پر خدا تعالیٰ کی عبادت تسبیح و تہلیل میں مصروف رہے اور کچھ وقت مطالعہ کتب میں گزارے۔جن میں سب سے زیادہ عزیز اور پیاری کتاب خدا کی کتاب ہے۔وہ ہر وقت اس کو ہی پڑھتے اور اس پر غور و فکر کرتے نظر آتا ہے۔بلا مبالغہ ہزاروں ہی مرتبہ اسے پڑھا۔خلوت میں جلوت اس عَهْدِ تَـأهـل میں آپ نے خلوت کو جلوت پر ترجیح دی اور باوجو یکہ آپ ایک رفيع المنزلت خاندان کے ممبر تھے مگر اپنی اس گوشہ گزینی کی وجہ سے وہ کسی کے آشنا نہ تھے اور کوئی شخص آپ کو جانتا نہ تھا۔اس تنہائی اور تخلیہ کی زندگی میں آپ کے رفیق بعض چھوٹے چھوٹے بچے تھے جن میں سے اکثر یتامی ہوتے تھے۔آپ کے کھانے میں وہ برابر کے شریک ہوتے تھے اور ان میں سے کوئی کھانے کے وقت موجود نہ ہوتا تھا تو اس کو اس بات کا غم نہ ہوتا تھا کہ اس کا حصہ نہ ملے گا۔پہلے سے اس کا حصہ نکال کر رکھ لیا جاتا تھا۔اسی زمانہ میں آپ بعض کو سبق بھی پڑھا دیا کرتے تھے مگر عام طور پر آپ کا کام یہ ہوتا تھا کہ ان کو نماز کی تلقین کریں اور زیادہ تر درود شریف پڑھنے کی تاکید کیا کرتے تھے اور خود بھی کثرت سے درود شریف پڑھا کرتے تھے۔جن کو اس قابل