حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 313 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 313

حیات احمد ۳۱۳ جلد اول حصہ سوم آپ نے مقلدانہ طریق کو اختیار نہیں کیا بلکہ مجتہدانہ رنگ شروع سے ہی پایا جاتا ہے ورنہ یہ بہت ممکن تھا کہ آپ کسی استاد کے خاص اثر کو قبول کر لیتے۔اور یہ آپ کی زندگی میں نہیں پایا جاتا۔جہاں حضرت امام اعظم رضی اللہ عنہ کی عظمت اور اجتہاد کا سوال آتا ہے اور آپ ان کے کسی اجتہاد سے اتفاق کرتے ہیں تو بے تکلف بلا خوف لومة لائم اس کی تعریف کرتے ہیں۔اور جہاں اختلاف ہے وہاں ان کی عزت و تکریم کے اصل مقام کو قائم رکھ کر اختلاف کر جاتے ہیں۔اسی طرح جہاں اہلِ بیت کی محبت اور ان کے ساتھ خدا کی رضا کے لئے تعلق کا سوال ہے۔آپ اس میں سرشار ہیں۔اور اس کے ساتھ ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے ساتھ محبت اور اخلاص کا خاص مقام بھی آپ کو حاصل ہے۔اور اس خصوص میں شیعیت پر پوری قوت اور طاقت سے حملہ کرتے ہیں۔اور خشک وہابیت سے تنفر کا اظہار بھی ہے۔اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے اتباع اور اسی رنگ میں رنگین رہنے کا جوش آپ کے طرز عمل میں نمایاں ہے۔تفصیل کے ساتھ ان امور پر بحث کا دوسرا مقام ہے یہاں مجھے یہی بتانا ہے کہ باوجود اس کے کہ آپ کے اساتذہ میں تین مختلف خیال اور عقیدہ کے ماننے والے تھے مگر آپ پر کسی خاص کا اثر غالب نہیں آیا۔اس لئے کہ آپ مجتہد تھے مقلد نہ تھے۔اس زمانہ تعلیم میں آپ قادیان اور کبھی کبھی بٹالہ بھی رہے ہیں۔اور یہ عین عنفوان شباب کا عہد تھا۔مگر خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے ان کو محفوظ رکھا اور اپنے بیگانے ہر ایک نے تسلیم کیا کہ آپ کی زندگی بے لوث تھی۔عَهْدِ تَأهل تعلیم کا دور ختم ہونے کے بعد آپ کی زندگی کا وہ زمانہ آتا ہے جس کو میں عَهْدِ تَـأهـل کہتا ہوں۔یعنی آپ نے شادی کی۔یہ شادی در اصل تو آپ کی تعلیم کے زمانہ ہی میں ہو گئی تھی مگر قریب قریب وہ زمانہ ختم ہو رہا تھا۔میں لکھ چکا ہوں کہ آپ کی شادی باوجود خاندان کے صاحب عظمت ہونے اور باوجود حالات زمانہ کے بہت سی رسومات کے شائع ہونے کے، نہایت سادگی سے ہوئی۔