حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 312
حیات احمد ۳۱۲ جلد اول حصہ سوم قاضی فضل الہی صاحب۔مولوی فضل احمد صاحب اور مولوی سید گل علی شاہ صاحب (رَحِمَهُمُ اللهُ تَعَالَى ) اور یہ تینوں اُستاد مختلف فرقہ ہائے اسلام سے تعلق رکھتے تھے۔قاضی فضل الہی صاحب حنفی۔مولوی فضل احمد صاحب وہابی اور سید صاحب شیعہ تھے۔آپ نے بقدر ضرورت ہرسہ اساتذہ سے پڑھا اور مذہب کے معاملہ میں کسی کا خاص اثر آپ پر نہیں ہوا بلکہ آپ کا رنگ مجتہدانہ رہا اور خدا تعالیٰ کی خاص تربیت اور ہدایت نے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رنگ میں اٹھایا اور تعلیم دی۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں۔چوں حاجتی بود به ادیسے دیگر مرا من تربیت پذیر ز رب مہیمن کے اللہ تعالیٰ نے آپ کی تربیت آپ فرمائی اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ نے براه راست روحانی علوم کو حاصل کیا۔اس کا اظہار آپ نے بار ہا فرمایا۔ایک موقع پر فرماتے ہیں۔دگر استاد را نامی ندانم که خواندم در دبستان محمد ۲۳ اور دوسرے مقام پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے تحدیث بالنعمۃ کے طور پر فرماتے ہیں۔آن یکے جوید حدیث پاک تو از زید و عمر و و آں دیگرے کر دہانت بشنود بے انتظار کے غرض آپ نے اسلام کی حقیقت اور شریعت کے مغز اور مسنون طریق کو یا تو براہ راست اللہ تعالیٰ سے سیکھا اور یا آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روح پر فتوح نے آپ پر صحیح دروازے کو کھول دیا۔اس لئے لے مجھے کسی اور استاد کی ضرورت کیوں ہو۔میں تو اپنے خدا سے تربیت حاصل کئے ہوئے ہوں۔ے میں اور کسی استاد کا نام نہیں جانتا میں تو صرف محمد ﷺ کے درس کا پڑھا ہوا ہوں۔سے ایک تو تیری پاک باتیں زید و عمر و کے پاس جا کر تلاش کرتا ہے اور دوسرا بلا توسط تیرے منہ سے ان کو سنتا ہوں۔