حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل)

by Other Authors

Page 311 of 470

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد اوّل) — Page 311

حیات احمد ۳۱۱ جلد اول حصہ سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي علیه السلام۔لَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ حضرت مسیح موعود کی چالیس سالہ زندگی کے حالات زمانہ براہین احمدیہ تک“ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے کسی قدر حالات حصّہ اوّل و دوم میں لکھے جاچکے ہیں لیکن ترتیب اور سلسلہ کے لئے میں اس قدر بتا دینا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زمانہ بعثت سے پہلے کی زندگی تین حصوں پر منقسم ہے۔اس کتاب میں زمانہ بعثت سے میں ہمیشہ وہ مراد رکھتا ہوں جب کہ آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے بیعت لینے پر مامور ہوئے اور آپ نے سلسلہ عالیہ احمدیہ کی عملی بنیا د رکھی۔ورنہ یوں تو آپ نے کتاب براہین احمدیہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور اور ملہم ہو کر تائید دین کے لئے لکھی۔ایک حصہ اس قادیانی زندگی کا ایسا ہے کہ آپ عام بچوں کی طرح تعلیم میں مصروف تھے۔دوسرے بچوں کی نسبت اس زندگی میں یہ نمایاں امتیاز ہے کہ آپ کسی قسم کی کھیل کود میں عام بچوں کی طرح شریک نہ ہوتے تھے اور اگر کبھی ہوتے تو آپ کا کام ایمپائر یا نگران کا ہوتا تھا۔باوجود اس کے کہ آپ کھیل کود کے شیدائی نہ تھے لیکن تیراندازی، تیرا کی ،شاہسواری جو شاہانہ اور شریفانہ تربیت کا ایک قدیم جزو سمجھا جاتا تھا آپ نے حاصل کئے تھے۔مگر ان مشاغل میں بھی اپنے گرامی اوقات کو ضائع نہ کرتے تھے۔صرف ان فنون کو سیکھ لیا تھا اور پوری اور کافی دسترس رکھتے تھے۔آپ کی تعلیم جیسا کہ میں لکھ چکا ہوں تین مختلف استادوں کے ذریعہ ہوئی۔