حیات شمس — Page 426
حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 410 مسٹر گرین اس بات کا ثبوت پیش کریں کیونکہ کسی مسلمان نے مسیح کو صلیب پر مرنے کو تسلیم نہیں کیا۔انہوں نے جارج سیل کی تفسیر پڑھنی شروع کر دی۔اس نے بھی یہ قول نقل کیا تھا کہ بعض مسلمان اس کی طبعی موت کے قائل ہیں اور یہ کہ مرنے کے بعد وہ اٹھ گیا اور اس پر اسے اتنا شرمندہ ہونا پڑا کہ پلیٹ فارم سے اتر کر وہ نیچے بیٹھ گیا اور میں دیر تک سوالوں کے جوابات دیتا رہا۔اس کے بعد تین اشخاص مسجد میں آئے جن سے گفتگو ہوئی۔13 جولائی کو موضوع مباحثہ یہ تھا کہ اگر مسیح صلیب پر نہیں مرے اور زندہ اتار دیئے گئے تو وہ اس کے بعد کہاں گئے پھر اپنے شاگردوں سے ملے اور ان کے ساتھ کھانا کھایا چالیس روز کے بعد انہیں الوداع کہی وہ کہاں گئے ؟ اس کے متعلق پہلے میں نے سڈنی کے ڈسٹرکٹ جج مسٹر ڈ ا کر اور ایک جرمن پروفیسر کی تحقیقات بیان کی ، جس میں انہوں نے مسیح کے صلیب سے زندہ اتارے جانے اور آخر کا رطبعی وفات پانے کا اقرار کیا ہے۔پھر میں نے انجیل سے مسیح کا اصل مشن بتایا۔پھر یہ کہ وہ پہلے دمشق گئے وہاں سے نصیبین اور نصیبین سے ایران کے رستے ہندوستان پہنچے اور ان کی قبر سرینگر کشمیر میں موجود ہے۔جواباً مسٹر گرین نے انا جیل سے حوالے پڑھنے شروع کر دیئے کہ مسیح نے صلیب پر مرنا تھا اور یہ کہ وہ صلیب پر مر گیا۔میں نے کہا ان حوالوں پر گذشتہ جمعہ بحث ہو چکی ہے اورانا جیل میں بہت سی باتیں خلاف واقعہ درج ہیں۔مثلاً ایک پاگل سے بدروحوں کا نکالنا جو قریباً دو ہزار تھیں۔مسٹر گرین نے کہا کہ ایسا کہیں نہیں لکھا۔میں نے مرقس سے دکھایا کہ وہ خنازیر جن میں وہ بدروحیں داخل ہوئیں قریب دو ہزار تھے۔20 جولائی کو مسٹر گرین نے ٹیلیفون پر کہا کہ وہ بوجہ زکام مباحثہ نہیں کرے گا۔27 جولائی کو مسٹر گرین نے مسیح کے مردوں سے جی اٹھنے کے متعلق تقریر شروع کی لیکن کوئی نئی بات بیان نہ کی۔میں نے اناجیل سے اس کے خلاف دلائل دیتے ہوئے انا جیل کے متناقض اقوال پیش کئے ،مسٹر گرین نے مسیح کی پیدائش اور صلیب کے واقعہ کو قرآن مجید سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس میں تناقض ہے کیونکہ اس میں لکھا ہے کہ مسیح کا شبیہ سولی دیا گیا۔میں نے آیت کے صحیح معنی بتائے۔میں نے جب یہ حوالہ پیش کیا کہ مریم مگر لینی جب اتوار کے روز قبر پر گئی جبکہ ابھی اندھیرا تھا مسٹر گرین نے کہا اندھیرے کا لفظ نہیں۔میں نے یوحنا سے حوالہ دکھایا۔پھر میں نے کہا پولوس صاف طور پر کہتا ہے کہ مسیح میری انجیل کے مطابق مردوں سے جی اٹھا اور ہمارے لئے کفارہ ہو گیا۔مسٹر گرین نے اس کا بھی انکار کر دیا اسے حوالہ دکھایا گیا۔اس کے بعد بھی دو شخص مسجد میں گفتگو کیلئے آئے۔