حیات شمس — Page xliii
xlii پیش کیا جارہا ہے۔آپ کی میدان عمل کی خدمات اور علمی کارناموں کا بالخصوص ذکر کیا گیا ہے۔متعدد بزرگان سلسلہ کے حضرت مولانا شمس صاحب کے بارہ میں تاثرات بھی شامل کئے گئے ہیں۔لیکن یہ امر واقعہ ہے کہ یہ کتاب آپ کی گراں قدر خدمات کا احاطہ نہیں کر سکتی۔آپ پر مزید کتب لکھنے کی ضرورت ہے۔2005 ء کے وسط میں جب پر کام کا آغاز کیا تو ابتداء میں خاصی مشکلات پیش آئیں اور کئی کٹھن مراحل طے کرنے پڑے تاہم بفضلہ تعالیٰ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں کی برکت سے کام آسان ہوتا گیا۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے میرے جیسے گمنام واقف زندگی کو ایک عظیم ہستی کے حالات زندگی تالیف کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔فالحمد للہ علی ذالک۔وو سوانح میں جب تک تفصیل نہ ہو قاری پورے طور پر مافی الضمیر اخذ نہیں کر پاتا اس لئے تفصیل دینا بھی نا گزیر ہوتا ہے تا سوانح نگاری کا مقصد پورا ہو جیسا کہ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے: یہ بات ظاہر ہے کہ جب تک کسی شخص کے سوانح کا پورا نقشہ کھینچ کر نہ دکھلایا جائے تب تک چند سطریں جو اجمالی طور پر ہوں کچھ بھی فائدہ پبلک کو نہیں پہنچا سکتیں اور ان کے لکھنے سے کوئی نتیجہ معتد بہ پیدا نہیں ہوتا۔سوانح نویسی سے اصل مطلب تو یہ ہے کہ تا اس زمانہ کے لوگ یا آنے والی نسلیں ، ان لوگوں کے واقعات زندگی پر غور کر کے کچھ نمونہ ان کے اخلاق یا ہمت یازہد و تقویٰ یا علم و معرفت یا تائید دین یا ہمدردی نوع انسان یا کسی اور قسم کی قابل تعریف ترقی کا اپنے لئے حاصل کریں اور کم سے کم یہ کہ قوم کے اولوالعزم لوگوں کے حالات معلوم کر کے اس شوکت اور شان کے قابل ہو جائیں ، جو اسلام کے عمائد میں ہمیشہ سے پائی جاتی رہی ہے تا اس کو حمایت قوم میں مخالفین کے سامنے پیش کر سکیں اور یا یہ کہ ان لوگوں کے مرتبت یا صدق اور کذب کی نسبت کچھ رائے قائم کر سکیں اور ظاہر ہے کہ ایسے امور کے لئے کسی قدر مفصل واقعات کے جانے کی ہر ایک کو ضرورت ہوتی ہے اور بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص ایک نامور انسان کے واقعات پڑھنے کے وقت نہایت شوق سے اس شخص کے سوانح کو پڑھنا شروع کرتا ہے اور دل میں جوش رکھتا ہے کہ اس کے کامل حالات پر اطلاع پا کر اس سے کچھ فائدہ اٹھائے۔تب اگر ایسا اتفاق ہو کہ سوانح نولیس نے نہایت اجمال پر کفایت کی ہو اور لائف کے نقشہ کو صفائی سے نہ دکھلایا ہو تو یہ شخص نہایت ملول خاطر اور منقبض ہو جاتا ہے اور بسا اوقات اپنے