حیات شمس

by Other Authors

Page 63 of 748

حیات شمس — Page 63

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس بچپن تعلیم وتربیت 63 حضرت مولانا شمس صاحب ریکارڈ بہشتی مقبرہ کے مطابق یکم مئی 1901ء میں بعہد سعادت سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام، حضرت میاں امام الدین سیکھوائی کے ہاں موضع سیکھواں تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے۔آپ موصی تھے آپ کا وصیت نمبر 4367 ہے اور آپ 8 جون 1935ءکو عالمگیر نظام وصیت میں شامل ہوئے۔سیکھواں سے ملحقہ دیہات ہر سیاں والا اور فیض اللہ چک بھی تاریخ احمدیت میں اہم مقام رکھتے ہیں۔بچپن کے زمانہ میں حضرت مولانا شمس صاحب کے والدین آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں لیجایا کرتے تھے۔حضور علیہ السلام اپنا دست شفقت آپ کے سر پر پھیرا کرتے۔روایت مکرم حافظ سلیم احمد اٹاوی مرحوم بحوالہ خالد احمدیت مرتبه عبدالباری قیوم جلد اول صفحه 17) خود مولانا شمس صاحب نے بھی اپنے والد ماجد کے ذکر خیر میں بیان فرمایا ہے کہ چھ سات سال کی عمر میں مجھے اپنے والدین کے ہمراہ قادیان جانا یاد ہے۔مکرم مولوی قمر الدین صاحب کی روایت کے مطابق آپ کا نام سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ” جلال الدین، تجویز فرمایا تھا۔حضرت مولوی صاحب جن ایام میں لندن میں مقیم تھے اس دور میں رجسٹر روایات صحابہ کی جمع و تدوین کا کام جاری تھا۔28 اگست 1938 ء کو آپ نے لندن سے رجسٹر روایات صحابہ کیلئے مختصر روایات تحریر کر کے ارسال کیں جن میں آپ اپنی قادیان میں آمد اور سیدنا حضرت مسیح موعود کی زیارت کے بارہ میں بیان کرتے ہیں : بچپن سے ہی قادیان آیا کرتا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دار میں جایا کرتا تھا۔مجھے کوئی ایسے خاص حالات یاد نہیں البتہ جب فنانشل کمشنر قادیان آئے تھے تو میں بھی قادیان آیا تھا اپنے والد صاحب کے ساتھ۔اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی فنانشل کمشنر سے گفتگو ہوئی اس کا نقشہ میرے ذہن میں ہے۔مسجد اقصیٰ میں ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مصافحہ کرنا یاد ہے۔اسی طرح بچپن میں اپنے والد صاحب کے ساتھ کئی دفعہ قادیان آیا۔“ (رجسٹر روایات صحابہ جلد نمبر 6 صفحہ 243 )