حیات شمس

by Other Authors

Page 392 of 748

حیات شمس — Page 392

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 376 پچاس صفحہ کی ایک کتاب چھپنے کیلئے دی ہے جس میں سات باب ہیں مختصر طور پر آنحضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور ان کی تعلیمات اور کامل مذہب پر بحث کی گئی ہے۔(الفضل قادیان 3 اگست 1943ء) م Debating Cosmopolitan سوسائٹی میں ایک لیکچر 28 اکتوبر 1943 ء کو مولانا شمس امام مسجد احمد یہ لنڈن نے لنڈن سے تحریر فرمایا: عید الفطر کی رپورٹ اخبار ساؤتھ ویسٹرن سٹار اور اخبار وانڈ زورتھ برونیوز نے تقریباً نصف نصف کالم میں شائع کی۔ناٹنگھم Cosmopolitan ڈیبیٹنگ سوسائٹی نے اپنے مطبوعہ پروگرام میں 19 دسمبر کو میرا بھی مضمون لکھا ہے۔موضوع اسلام اور عیسائیت ہے وقت چالیس منٹ ہے۔پھر دس منٹ سوالات کیلئے ، پچاس منٹ Discussion کیلئے۔پھر پندرہ منٹ مجھے سوالات کا جواب دینے کیلئے۔پروگرام میں لکھا ہے کہ حاضری چار پانچ سو کے درمیان ہوتی ہے۔اجلاسات یونیورسٹی کا لج بانگھم میں ہوتے ہیں۔دعا کیلئے درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ پیغام حق کو صحیح رنگ میں پہنچانے کی توفیق بخشے۔آمین۔ناٹنگھم میں اشتہارات کی تقسیم الفضل قادیان 24 نومبر 1943ء) [ اگست 1943ء میں] مسٹر عبدالعزیز ناٹنگھم گئے۔وہاں انہوں نے کئی سو اشتہارات تقسیم کئے۔حضرت مسیح کے صلیب پر نہ مرنے کے متعلق میرا ایک مضمون بھی ایک مجمع کو پڑھ کرسنایا اور سوال و جوابات بھی ہوئے۔پادری جو وہاں لیکچر دیا کرتے تھے معقول جواب نہ دے سکے۔وہاں ایک فلسطینی لڑکے سے بھی ان کی واقفیت ہوئی جو وہاں یو نیورسٹی میں تعلیم پاتا ہے۔اس نے کہا کہ میں نے احمدیت کے متعلق سنا تھا۔لیکن مجھے بتایا گیا کہ احمدی آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نہیں مانتے۔اس نے کتابوں کے مطالعہ کا شوق ظاہر کیا۔میں نے اسے ایک خط بھی عربی میں لکھا اور عربی میں بعض کتابیں بھی بھیجیں جن کا وہ مطالعہ کر رہا ہے۔وہاں اور چند کتب بھی چند اشخاص کو دی گئیں۔ایک مشنری عورت کو اس کے خطوط کے جوابات میں بعض تفصیلی خطوط لکھے جن کی نقول Sunrise کو برائے اشاعت بھیجی گئی ہیں۔ایک مسلمان انگریز مسجد دیکھنے کیلئے آئے جو دو کنگ مسجد سے تعلق رکھتے ہیں کتاب احمدیت مطالعہ کیلئے لے گئے۔مصطفیٰ اجمالی سائپرس کے اور ان کی انگریز بیوی معہ اپنی بچی کے دو تین دفعہ آئے۔سلسلہ کے