حیات شمس — Page 346
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 330 ایمان لانے کا مدعی ہے اس کتاب پر ایمان لانا ضروری ہے کیونکہ یہ کتاب بھی ان پیشگوئیوں کے مطابق اتری ہے جو بائیبل میں مذکور ہیں۔پھر میں نے ایک پیشگوئی عہد قدیم سے اور ایک پیشگوئی عہد جدید سے پیش کی جن میں ایک کامل قانون کے بھیجے جانے کا ذکر پایا جاتا ہے۔اختتام پر پریذیڈنٹ نے کہا ہم تو اسلام کے متعلق یہی سنتے تھے کہ اسلام جبر و اکراہ کا مذہب ہے معقولیت اور دلائل اپنے ساتھ نہیں رکھتا لیکن آج ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اسلام معقولیت اور دلائل و براہین کے ساتھ اپنی باتوں کو منواتا ہے نیز کہا کہ ہمیں قرآن مجید کا مطالعہ کرنا چاہیے۔بعد میں سوالات کا موقعہ دیا گیا جن کے جوابات دیئے گئے۔جب سوالات ختم ہو گئے تو ایک عراقی طالب علم سے آدھ گھنٹہ تک عربی میں گفتگو ہوئی۔چوہدری انور احمد صاحب بھی میرے ساتھ تھے۔وہ دوسروں سے گفتگو کرتے رہے اور انہیں سوالات کے جواب دیتے رہے۔عراقی طالب علم عیسائیوں کے خیالات سے متاثر تھا اس نے کہا کہ اگر مسیح کو خدا نہ بھی مانا جائے تا ہم روحانیت میں وہ دوسرے انبیاء سے اونچا مرتبہ رکھتے ہیں کیونکہ وہ روح اللہ تھے اور کسی نبی کو قرآن مجید میں روح اللہ نہیں کہا گیا۔میں نے کہا حضرت آدم علیہ السلام کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِ فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ (الحجر: 30) کہ میں نے اس میں اپنی روح پھونکی اور تمام فرشتوں نے اسے سجدہ کیا۔اس نے جواب دیا لیکن روح اللہ تو نہیں کہا۔میں نے کہا مسیح کو قرآن مجید میں کب روح اللہ کہا گیا ہے۔ان کے متعلق بھی تو روح منہ کے الفاظ آئے ہیں کہ وہ خدا کی طرف سے ایک روح تھی لیکن جب حضرت آدم علیہ السلام کا ذکر کیا تو روح کو اپنی طرف سے مضاف کیا۔پھر آدم علیہ السلام کو تو تمام فرشتوں نے سجدہ کیا لیکن مسیح کو جیسا کہ متی میں مذکور ہے شیطان نے کہا مجھے سجدہ کر۔کہنے لگا پھر ابراہیم خلیل اللہ موسیٰ کلیم اللہ اور عیسی روح اللہ کیوں کہتے ہو۔میں نے جواب دیا یہ علماء کی اصطلاح ہے قرآن مجید کی آیات سے استدلال کر کے انہوں نے یہ لکھا ہے۔مثلاً حضرت موسیٰ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: وَكَلَّمَهُ اللهُ مُوسیٰ تکلیما تو اس سے حضرت موسیٰ کو کیم اللہ بنالیا حالانکہ تمام انبیاء کلیم اللہ تھے۔پھر جن علماء نے ایسا لکھا ہے انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بھی تو کچھ لکھا ہے کیا وہ آپ بتا سکتے ہیں۔کہنے لگا۔محمد رسول اللہ۔میں نے کہا کیا مسیح رسول اللہ نہیں ہیں؟ کہنے لگا تھے۔میں نے کہا اسی طرح دوسرے رسول بھی روح اللہ تھے۔پھر میں نے تفصیلی جواب دیا کہ قرآن مجید میں حضرت عیسی علیہ السلام کیلئے خصوصیت کے ساتھ کیوں ایسے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔اس طالب علم