حیات شمس

by Other Authors

Page 28 of 748

حیات شمس — Page 28

حیات ٹمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس $1946-47 28 جنوری 1946ء میں عید الاضحیہ کے دن بی بی سی لندن سے آپ کی تقریر براڈ کاسٹ کی گئی یہ تقریر بعدہ الفضل قادیان میں شائع ہوئی۔(الفضل قادیان 9 اپریل 1946ء) انگلستان سے قادیان حضرت مولانا شمس صاحب کی لنڈن سے مراجعت کے بارہ میں رائیٹر کی لنڈن سے حسب ذیل خبر اخبارات میں شائع ہوئی۔چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ بی اے۔ایل ایل بی ، مولوی جلال الدین صاحب شمس کی جگہ مسجد احمد یہ لنڈن کے امام مقرر کئے گئے ہیں۔آخر الذکر اگست کے پہلے ہفتہ لنڈن سے ہندوستان واپس جا رہے ہیں۔جماعت احمد یہ برطانیہ کے ارکان سبکدوش ہونے والے امام کو آئندہ جمعہ کے دن مسجد احمد یہ لنڈن میں الوداعی دعوت دیں گے اور اس الوداعی اجتماع کی صدارت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خاں صاحب فرمائیں گے۔نئے امام مسجد احمد یہ لنڈن اکتوبر 1945ء سے احمد یہ مشن میں قیام پذیر ہیں۔(الفضل قادیان 18 جولائی 1946ء) حضرت مولانا شمس صاحب نے 9 اگست 1946ء کو بذریعہ تار مطلع فرمایا کہ آنریبل سرمحمد ظفر اللہ خاں صاحب کل بخیریت نیو یارک پہنچ رہے ہیں۔میں 11 اگست کولندن سے روانہ ہورہا ہوں۔مصر، فلسطین ، شام اور عراق میں ٹھہرتا ہو اہندوستان پہنچوں گا۔حضرت مولانا موصوف 26 ستمبر 1946 ء کو مع السید منیر الحصنی دمشق سے قادیان کیلئے روانہ ہوئے۔مسلسل دس سال انگلستان میں تبلیغ اسلام کی شاندار خدمات بجالانے کے بعد محترم مولوی صاحب کی واپسی خوشکن ہے۔11 اکتو برمولانا موصوف مع السید میراتھنی کراچی پہنچ گئے۔15 اکتوبر کو آپ مع السید منیر الحصنی پریذیڈنٹ جماعت دمشق قادیان پہنچے۔اس موقعہ پر احباب جماعت قادیان نے آپ کا پُر جوش استقبال فرمایا۔