حیات شمس

by Other Authors

Page 27 of 748

حیات شمس — Page 27

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس انگلستان کیلئے تقرر 27 حضرت مولانا شمس صاحب کا انگلستان کیلئے تقر ر فروری 1936ء میں ہو ا جہاں آپ اگست 1946ء تک خدمات بجالاتے رہے۔ہالینڈ میں احمدیت حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب درد کی انگلستان سے مراجعت کے بعد حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس کے قیام لنڈن کا زمانہ آتا ہے جو ہالینڈ میں احمدیت کی داغ بیل کے اعتبار سے ایک سنہری دور ہے۔مولانا شمس صاحب کی لنڈن مشن کے رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ آپ نے لنڈن پہنچنے کے بعد ڈچ باشندوں میں تبلیغ اسلام کا سلسلہ جاری کر دیا تھا۔چنانچہ آپ نے قیام انگلستان کے پہلے سال ہالینڈ، جرمنی اور سویڈن کے سکولوں کی ہائی کلاسز کے قریباً70 طلباء کو ایک تقریب پر مدعو کیا۔رپورٹ سالانہ صدر انجمن احمد یہ قادیان 1939ء - 1938 صفحہ 55) ہالینڈ مشن سے ڈچ زبان میں مولانا شمس صاحب کی کتاب ”اسلام“ اور Where did Jesus ?Die شائع ہوئیں۔$1941-45 تاریخ احمدیت جلد 12 صفحہ (212) آپ کے والد ماجد حضرت میاں امام الدین سیکھوانی کا وصال 10 مئی 1941 ء کو ہوا۔اس موقع پر آپ نے BBC لندن سے اپنی والدہ کے نام تعزیت کا پیغام جاری کیا۔آپ کے والد کے وصال کے موقع پر سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے اپنے سندھ کے سفر کے دوران حضرت مولانا شمس صاحب کے نام تعزیت کا تارلندن ارسال فرمایا۔(الفضل قادیان 16 مئی 1941ء) 13 ستمبر 1941ء کو مولانا شمس صاحب نے BBC لندن سے اپنا پیغام نشر کیا۔الفضل قادیان 15 ستمبر 1941ء) قیام لندن کے ان ایام میں آپ نے کئی مباحثات کئے اور کئی اہم مضامین اخبارات ورسائل میں تحریر کئے۔ہائیڈ پارک میں آپ کے لیکچروں نے خاصی مقبولیت حاصل کی۔ان سالوں کی تبلیغی مہمات’ انگلستان میں خدمات “ والے حصہ میں دی گئی ہیں۔