حیات شمس

by Other Authors

Page 23 of 748

حیات شمس — Page 23

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 23 ان کی اس جواناں مرگ وفات کی وجہ سے جو صدمہ برادر مکرم مولوی جلال الدین صاحب کو خبر پہنچنے پر ہوگا یا مرحوم کے والدین کو ہوا ہے میں اس میں اپنی طرف سے اور نیز تمام کارکنان نظارت دعوۃ التبلیغ کی طرف سے مولوی صاحب موصوف اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔اس کے بچوں کا حافظ و ناصر ہو اور اس کے اعزاء واقرباء کو صبر جمیل کی توفیق بخشے۔مولوی صاحب سے اخلاص ومحبت رکھنے والے احباب اظہار ہمدردی کیلئے ان سے اس پتہ پر خط و کتابت فرما دیں۔جلال الدین شمس احمدی۔المدرسة الجمالية ، طريق الناصرہ حیفا ( فلسطین)۔$1931 بلاد عر بیہ سے واپسی $1932 الفضل قادیان 28/26اگست 1930ء) 30 ستمبر 1931ء کو حضرت مولوی صاحب براستہ مصر مرکز سلسلہ قادیان دارالامان کیلئے روانہ ہوئے اور اکتوبر میں قادیان پہنچے۔(مزید تفصیل کیلئے دیکھیں الفضل قادیان ماہ اکتو بر 1931ء کے شمارہ جات ) دسمبر 1931ء میں سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے دفتر کشمیر کمیٹی کے انچارج کے طور پر حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب درد کی بجائے آپ کو دفتر کا انچارج مقر رفرمایا۔تاریخ احمدیت طبع اول جلد 6 صفحہ 475) 15 جنوری 1932ء کو آپ مباحثہ دھار یوال کے سلسلہ میں دھار یوال تشریف لے گئے۔الفضل قادیان 19 جنوری 1932ء) 10 فروری 1932ء کو لجنہ اماءاللہ قادیان نے مولوی جلال الدین شمس صاحب کی کامیاب واپسی کی خوشی میں دعوت چائے دی اور ایڈریس پیش کیا جس میں مولوی صاحب کی دینی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔اس موقعہ پر سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ نے بھی مختصر خطاب فرمایا۔بلا دعر بیہ سے واپسی پر فروری میں سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے آپ کے سپرد کشمیر کا کام کیا۔دیکھیں الفضل قادیان 14 فروری 1932ء)