حیات شمس

by Other Authors

Page 22 of 748

حیات شمس — Page 22

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 22 ذی اثر لوگوں کے دو خاص اجتماعوں میں جو پرائیویٹ جگہوں میں تھے تبلیغ سلسلہ کا موقع ملا۔مولوی صاحب کی امداد تبلیغ سلسلہ میں دو تین مقامی احباب جو نو مبائع ہیں، بڑے جوش اور اخلاص سے کرتے ہیں۔اپنے احباب کو گفتگو و تبادلہ خیالات کے لئے مکان پر بھی لاتے ہیں اور پھر ایک صاحب نے تو ایک پرائیویٹ مجمع میں لیکچر بھی دیا اور حضرت اقدس کے دعاوی اور سلسلہ کے حالات کو پیش کیا۔احباب اس خبر کو پڑھ کر خوش ہوں گے کہ 23 اگست 1925ء سے 8اگست 1926 ء تک پچپیں احباب دمشق اور ملحقہ علاقوں میں داخل سلسلہ حقہ ہوئے ہیں۔احمد یہ گزٹ قادیان 26 ستمبر 1926 ء صفحہ 6) ماہ ستمبر 1926ء میں آپ کے ذریعہ پانچ اشخاص داخل سلسلہ احمد یہ ہوئے۔گویا اس وقت تک 30 اشخاص داخل سلسلہ ہو چکے ہیں۔(احمدیہ گزٹ قادیان 26 اکتوبر 1926ء صفحہ 4) $1927 1928 دمشق میں ایک حادثہ دسمبر 1927ء میں حضرت مولوی صاحب زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے کا واقعہ دسمبر 1927ء کو پیش آیا۔اس واقعہ کے بعد 9 جنوری 1928ء کو ایک ہوٹل میں کمرہ لے کر آپ نے تبلیغ کا کام پھر شروع کر دیا۔17 مارچ کو آپ حیفا چلے گئے۔حضرت مولوی صاحب کی عدم موجودگی میں سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے محترم منیر لکھنی آفندی صاحب کو قائمقام امیر مقررفرمایا۔احمد یہ گزٹ قادیان 11 جنوری 1929ء) 1929 1930 یکم جنوری تا 30 جنوری 1929ء میں شام و فلسطین کے مختلف شہرود یہات میں 123 حباب داخل احمد یہ گزٹ قادیان 11 مارچ 1929 ء ) سلسلہ احمدیہ ہوئے۔23 اگست 1930ء کو حضرت مولانا شمس صاحب کے برادر اکبر حضرت بشیر احمد صاحب نورہسپتال قادیان میں چار پانچ یوم زیر علاج رہ کر عین جوانی کے عالم میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے جبکہ حضرت مولانا موصوف ان ایام میں بلا دعر بیہ میں خدمات بجالا رہے تھے۔آپ کے وصال پر ناظر صاحب دعوة وتبلیغ قادیان نے لکھا: