حیات شمس

by Other Authors

Page 24 of 748

حیات شمس — Page 24

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 24 24 مجلس مشاورت قادیان و ربوه آپ کو متعدد مرتبہ مجلس مشاورت قادیان اور بعد ازاں ربوہ میں شمولیت کی سعادت حاصل ہوئی۔1932ء میں بطور نمائندہ شامل ہوئے۔نمائندگان میں آپ کا نام 41 ویں نمبر پر مرقوم ہے۔1933ء کی مشاورت میں بطور مرکزی نمائندہ شامل ہوئے۔نمائندگان میں آپ کا نام 38 ویں نمبر پر مرقوم ہے۔1934ء میں 28 نمبر پر ہے۔1950ء کی مشاورت میں آپ بطور ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمدیہ پاکستان شامل ہوئے۔1952ء کی مجلس مشاورت میں بطور انچارج لٹریچر و تصنیف ، 1954ء میں بھی بطور انچارج لٹریچر، 1955ء میں بطور نمائندہ صدر انجمن احمد یہ 1957ء میں بطور انچارج لٹریچر و تصنیف،1960ء میں بطور انچارج لٹریچر وتصنیف، 1962ء میں بطور صدر مجلس کار پرداز مصالح قبرستان،جبکہ 1963ء سے 1966ء (تاوصال ( بطور ناظر اصلاح وارشاد مرکز یہ مجلس مشاورت میں شامل ہوتے رہے۔متعدد مواقع پر آپ مختلف سب کمیٹیوں کے صدر یا سیکرٹری یا ممبر بن کر خدمات بجالاتے رہے اور اپنی تجاویز و آراء بھی پیش کیں۔+1933 مزید تفصیل کیلئے دیکھیں رپورٹ ہائے مجلس مشاورت 1932 ء تا1966ء مطبوعہ قادیان در بوہ ) فروری 1933ء کو حضرت مولانا در وصاحب انگلستان تشریف لے گئے تو ان کے بعد حضرت مولانا شمس صاحب پہلے اسٹنٹ سیکرٹری کشمیر کمیٹی پھر اسٹنٹ سیکرٹری ” آل انڈیا کشمیر ایسوسی ایشن“ کی حیثیت سے فرائض انجام دینے لگے۔نکاح و شادی تاریخ احمدیت ، طبع اول جلد 6 صفحہ 475 ) حضرت مولا نائٹس صاحب کا نکاح سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے 1932ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر محترمہ سعیدہ بیگم بنت محترم با بوعبید اللہ صاحب اوورسیئر کے ساتھ پڑھایا تھا۔15 مارچ 1933ء کو مولوی شمس صاحب بارات لے کر امرتسر گئے اور اسی دن رخصتانہ کرا کر واپس آگئے۔18 مارچ 1933ء کو بعد از نماز مغرب مولانا موصوف نے تین صد ا حباب