حیات شمس — Page 621
حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 589 و شفقت کا ہاتھ پھیرا، دعا دی اور خدا حافظ کہہ کر چلے گئے۔اس طرح اس وقت والدین کی شفقت اور پیار سے میرے محرومی کے احساس کو آپ نے محسوس کر کے میری حوصلہ افزائی فرمائی۔اس طرح آپ نے ایک یتیم اور غریب لڑکی کی دلجوئی فرمائی۔(ماہنامہ الفرقان شمس نمبر، جنوری 1968ء) عاشق احمدیت مکرم و محترم چوہدری عبد الواحد صاحب بی۔اے نائب ناظر بیت المال) ہزاروں لاکھوں انسان اس دنیا میں آتے ہیں۔قسّام ازل نے جتنا جتنا عرصۂ حیات کسی کے لئے مقدر کیا ہوتا ہے گزار کر اس دار فانی سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ان میں سے بعض کا پیدا ہونا اور مرنا برابر ہی ہوتا ہے نہ اُن کے پیدا ہونے کی کسی کو خوشی ہوتی ہے اور نہ مرنے کا غم۔بعض کی یاد اس کے پسماندگان، عزیزوں اور دوستوں کے دلوں میں چند دن ، چند مہینے یا زیادہ سے زیادہ چند سال تک قائم رہتی ہے۔اس کے مرنے کے بعد اگر زیادہ سے زیادہ کسی نے کچھ کیا تو یہ کہ کسی اخبار یا رسالہ میں اس کی وفات کی خبر چند سطروں میں چھپوا دی اور بس۔آخر کچھ عرصہ کے بعد اس جانے والے کا نام ہمیشہ ہمیش کے لئے اس دنیا سے محو ہو جاتا ہے۔مگر بعض شخصیتیں ایسی ہوتی ہیں جن کا نام اُن کے بینظیر کارناموں کی وجہ سے دنیا کی تاریخ میں ہمیشہ ہمیش کے لئے محفوظ ہو جاتا ہے اور آنے والے لوگ اُن کو اور اُن کے کارناموں کو یاد کرتے رہتے اور نیا جوش اور نئی زندگی محسوس کرتے ہیں اور اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کے لئے انہیں راستوں پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں جن راستوں پر چل کر ان لوگوں نے اپنی زندگیوں کو کامیاب بنایا اور ابدی شہرت حاصل کی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ فیوض و برکات کا زمانہ تھا۔جن خوش قسمت لوگوں نے حضور اقدس کا زمانہ پایا، حضور اقدس کی مجالس میں بیٹھے اور حضور اقدس کے کلمات طیبات سننے کا موقعہ پایا، انہوں نے حسب مراتب ان فیوض و برکات سے حصہ پایا، انہوں نے روحانیت میں بڑھ چڑھ کر مقام حاصل کیا اور اپنے قول و فعل سے اسلام کا سچانمونہ پیش کیا۔اُن میں سے اکثر دنیاوی نقطۂ نگاہ سے کوئی زیادہ پڑھے لکھے نہ تھے مگر محبت اور فدائیت کے طفیل اللہ تعالیٰ نے ان کو ایسا علم دیا کہ دُنیا کے استاد بن گئے۔اُنہوں نے چل پھر کر لوگوں کے سامنے اپنے عملی نمونہ سے حقیقی اسلام کو پیش کیا وہ جس شہر جس قصبہ میں اور جس گاؤں میں بیٹھ گئے انہوں نے وہاں پاک اور قدسی لوگوں کی جماعتیں پیدا کر لیں اور جس طرح ایک