حیات شمس

by Other Authors

Page 526 of 748

حیات شمس — Page 526

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 494 سائز کی ہونگی اور ہر جلد پانچ سو صفحات کی ہوگی۔24 جلدوں کے پورے سیٹ کی قیمت 190 روپے ہے۔جو دوست پیشگی قیمت ادا کر دیں انہیں 160 روپے میں سیٹ دیا جائے گا اور جو دوست پوری قیمت پیشگی ادا کر دیں اُن کے اسمائے گرامی اگلی جلد میں شائع کئے جائیں گے اور ان کے لئے دعا کی تحریک کی جائے گی کیونکہ مامور اٹھی کی کتب کے سیٹ کے وہ اس وقت خریدار بنے جبکہ دنیا ان روحانی خزائن سے بے رغبت تھی اس لئے وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بھی ثواب کے مستحق ہونگے۔پیشگی قیمت ادا کرنے والے کے لئے بعض سہولتیں بھی دی جاتی ہیں۔کراچی کی جماعت نے اس سلسلہ میں نہایت اچھی مثال قائم کی ہے۔چنانچہ اس جماعت کے مختلف دوستوں نے ڈیڑھ سوسیٹ خرید کئے ہیں پھر ان میں سے تین دوستوں نے جماعت کے مخیر اور صاحب مال افراد کے لئے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔اے فرزندان احمدیت ! تم لاکھوں کی تعداد میں ہو۔کیا تم میں ایک ہزار افراد بھی ایسے نہیں جو مرسل یزدانی حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کی پر از معارف و حکمت کتابوں کو خریدنے کیلئے لبیک کہیں؟ ساٹھ سال بعد حضرت اقدس کی جملہ کتا بیں چوبیس جلدوں میں ایک سیٹ کی صورت میں شائع ہورہی ہیں۔پھر نہ معلوم کتنے سالوں کے بعد پھر یہ موقعہ میسر آئے۔پس آج ہی اپنے نام خریداری کے لئے بھجوا دیں۔ممنون ہونگا اگر امراء جماعت یا پریذیڈنٹ صاحبان یا سیکرٹریان اصلاح وارشاد اپنی اپنی جماعت کو یہ اعلان پڑھ کر سنادیں۔تفسیر کبیر تفسیر کبیر میں قرآن مجید کے مشکل مقامات کا حل جس آسان پیرایہ میں پیش کیا گیا ہے اور کلام اللہ کے جو حقائق و معارف بیان کئے گئے ہیں انکی نظیر متقدمین کی تفاسیر میں تلاش کرنا بے سود ہے۔اس بے نظیر تفسیر کی جو جلدیں نایاب ہو چکی ہیں وہ اب کسی قیمت پر بھی نہیں ملتیں۔تفسیر کبیر کی جلد میں اس وقت ہمارے پاس موجود ہیں ہم دوستوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ قبل اس کے کہ وہ نایاب ہو جائیں انہیں فوراً حاصل کرنے کی کوشش کریں۔[ اس کے بعد تفسیر کبیر کے مختلف اجزاء کی تفصیل بیان کی گئی ہے]۔حضرت مولا نائٹس صاحب مزید بیان فرماتے ہیں: اس کے علاوہ حضرت مسیح موعود کی کتب میں سے کشتی نوح، اسلامی اصول کی فلاسفی تحفہ گولڑویہ، اعجاز احمدی، ایام اصلح، تذکرۃ الشہادتین سرمه چشم آریہ، تذکرہ ، کلید تذکرہ برائے فروخت موجود ہیں۔