حیات شمس

by Other Authors

Page 525 of 748

حیات شمس — Page 525

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 493 جن ایام میں حضرت مولانا موصوف الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب روحانی خزائن کے سیٹ کی صورت میں تفسیر کبیر اور سلسلہ کی بعض دیگر کتب شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے تھے۔اس سلسلہ میں 1957ء سے 1963 ء تک کے جماعتی اخبارات میں ان کتب کے تعارف و اہمیت کے بارہ میں آپ کے تحریر کردہ مفید علمی مضامین شائع ہوتے رہے جن میں ان روحانی معارف کی اہمیت و برکات اجاگر کی جاتی رہیں تا احباب ان سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔(تفصیل کیلئے دیکھئے الفضل ربوہ 1957 ء تا1963ء کے پرچہ جات نیز دیگر جماعتی رسائل۔) 1957ءتا1963ء تعارف روحانی خزائن اور تفسیر کبیر جن ایام میں حضرت مولانا موصوف الشركة الاسلامیہ لمیٹیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب روحانی خزائن کے سیٹ کی صورت میں تفسیر کبیر اور سلسلہ کی بعض دیگر کتب شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے تھے ، اس وقت آپ کی کیا تمنا تھی اسکی ایک جھلک آپ کی اس تحریک سے ہوتی ہے جو آپ نے الفضل میں شائع کروائی : اے فرزندگان احمدیت ! اگر تم اس مقصد کو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مذکورہ بالا عبارت میں جماعت کا قرار دیا ہے حاصل کرنا چاہتے ہو اور اگر تم شیطان پر غالب آنا چاہتے ہو اور اگر تم اپنے آپ کو اور اپنے اقارب کو اور اپنی اولادوں کو شیطان کے حملوں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہو تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کو پڑھو اور پھر پڑھو اور پھر پڑھو۔یا د رکھو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: اس تاریکی کے زمانہ کا نور میں ہی ہوں۔جو شخص میری پیروی کرتا ہے وہ ان گڑھوں اور 66 خندقوں سے بچایا جائے گا جو شیطان نے تاریکی میں چلنے والوں کیلئے تیار کئے ہیں۔“ ( مسیح ہندوستان میں، روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 13)۔پس اپنے ایمان کی مضبوطی اور اپنے اہل و عیال کو زمانہ کی زہریلی ہواؤں سے محفوظ رکھنے کے لئے اور اپنے غیر احمدی رشتہ داروں اور دوستوں کی ہدایت کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب خریدیں۔خود پڑھیں اور دوسروں کو پڑھنے کی تلقین کریں۔میں آپ تک یہ خوشخبری پہنچانے سے نہیں رک سکتا کہ الشرکة الاسلامیہ لیمیٹڈ ربوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اتنی کتب کو 24 جلدوں (بعد میں 23 جلدوں میں مکمل شائع کیا گیا) میں ایک سیٹ کی صورت میں شائع کر رہی ہے تمام جلدیں ایک