حیات شمس

by Other Authors

Page 527 of 748

حیات شمس — Page 527

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 495 حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی تالیفات میں سے تفسیر سورہ کہف، دعوۃ الامیر، دیباچہ تفسیر القرآن انگریزی بزبان اردو۔اسلام میں اختلافات کا آغاز۔سیرۃ خیر الرسل ، مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ ( اسلامک آئیڈیا لوجی) ، سیر روحانی جلد اول و دوم، منہاج نبوت ،نجات، مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے، احمدیت یعنی حقیقی اسلام موجود ہیں۔جلال الدین شمس چیر مین و مینیجنگ ڈائریکٹر الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹیڈر بو ضلع جھنگ۔20- اسلام کا عالمگیر غلبہ (الفضل ربوہ دسمبر 1959ء) یہ آپ کی جلسہ سالانہ 1960ء کی تقریر ہے جسے جولائی 1961ء میں مہتم نشر واشاعت اصلاح وارشاد مرکزیہ نے مطبع ضیاء الاسلام سے طبع کروا کر شائع کیا۔اس کے 64 صفحات ہیں۔اس میں ثابت کیا گیا ہے کہ اسلام کا عالمگیر غلبہ حضرت مسیح موعود اور آپ کی جماعت کے ہاتھوں مقدر ہے۔21 - حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں یہ کتاب دراصل آپ کی تقریر جلسہ سالانہ 1961ء ہے جو کتابی صورت میں 1962ء میں شائع ہوئی اور 61 صفحات پر مشتمل ہے جسے نظارت اشاعت ولٹریچر نے شائع کیا۔اس تقریر میں پسر موعود، سلسلہ احمدیہ کا قیام اور ترقی مخالفین کی ناکامی اور نامرادی، اشاعت احمدیت کے بارہ حضرت اقدس کی پیشگوئیاں نیز سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض دیگر پیشگوئیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔22- تربیت یہ کتاب آپ نے بحیثیت قائد تربیت مجلس انصار اللہ مرکز یہ تالیف کی جسے اکتوبر 1962ء میں مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے شائع کیا۔یہ کتاب 95 صفحات پر مشتمل ہے جس میں حسب ذیل تربیتی اور اصلاحی مضامین پر سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے احمدیت کے ارشادات شامل ہیں۔نماز با جماعت، اسلامی شعار، داڑھی، پرده ، اطاعت، سچائی، پان، حقہ، زرده ، افیون کی ممانعت، ایفائے عہد، لغویات سے پر ہیز اور ان کے علاوہ دیگر تر بیتی مضامین شامل ہیں۔