حیات شمس

by Other Authors

Page 519 of 748

حیات شمس — Page 519

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 487 ایک لحاظ سے میری یہ کتاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ” مسیح ہندوستان میں“ کے بعض ابواب کی تشریح اور بعض کا خلاصہ ہے۔ڈاکٹر ڈڈلی رائٹ جو تقریباً پچاس کتابوں کے مؤلف ہیں انہوں نے اس کا مسودہ پڑھ کر مجھے لکھا کہ میں نے اس کتاب کا ایک ایک لفظ غور سے پڑھا ہے: The Latter partinparticular was somewhat of revelation for me۔یعنی اس کا آخری حصہ خاص طور پر میرے لئے انکشاف تھا۔مجھے یہ تو علم تھا کہ ایک خیال یہ ہے کہ مسیح ہندوستان گئے لیکن مجھے یہ خیال نہیں تھا کہ مسیح کے ہندوستان کے جانے کا کیس اتنا مضبوط ہے۔آپ نے واقعات کو جس خوبی اور زوردار پیرایہ میں بیان کیا ہے۔Must demand attention and consideration۔میری رائے میں وہ ضرور لوگوں کی توجہ اور فکر کا جذب کرنے والا ہوگا۔چنانچہ ڈاکٹر ڈڈلی رائٹ نے دو صفحہ کا ایک مقدمہ بھی لکھا ہے۔ابھی چند روز ہوئے مجھے ایک عیسائی نے میرا اشتہار " مسیح کی قبر ہندوستان میں پڑھنے کے بعد نہایت جوش میں آکر خط لکھا۔میں سمجھتا ہوں کہ بہت سی طبائع میں ایک الفضل قادیان 18 جنوری 1946 ء صفحہ 7) فکری ہیجان پیدا ہوگا۔10۔شہزادہ امن قیام انگلستان کے دوران آپ نے انگریزی میں شہزادہ امن کے عنوان سے کتاب لکھی جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پُر امن تعلیمات پیش کی گئیں۔یہ کتاب دستیاب نہیں ہو سکی۔-11- قیام پاکستان و جماعت احمدیہ الفضل قادیان 4 جنوری 1941 ، صفحہ 5) یہ کتاب دراصل آپ کی جلسہ سالانہ 1949ء کی تقریر ہے۔یہ تقریر کتابی صورت میں 1950ء میں شائع ہوئی جو کہ 80 صفحات پر مشتمل ہے۔اس کتاب کو نظارت اشاعت ولٹریچر نے شائع کیا جس میں 1925ء سے 1948 ء تک قیام پاکستان کے سلسلہ میں جماعتی خدمات کا عمومی تذکرہ شامل ہے۔گول میز کانفرس ، کشمیر کمیٹی ، سائمن کمیشن وغیرہ میں جماعت احمدیہ اور حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب کی خدمات نیز سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے قیام پاکستان کی جدو جہد کے سلسلہ میں نہایت اہم ارشادات شامل ہیں جن سے جماعت احمدیہ کی پاکستان سے وابستگی عیاں ہوتی ہے۔