حیات شمس

by Other Authors

Page 520 of 748

حیات شمس — Page 520

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 12- امیر منکرین خلافت کی مغالطہ انگیزیوں کا جواب 488 یہ کتاب سینتیس صفحات پر مشتمل ہے جسے صیغہ نشر و اشاعت نظارت اصلاح وارشاد مرکزیہ نے شائع کیا۔اس کتاب میں عقلی و نقلی دلائل سے امیر منکرین خلافت کی خلافت کے بارہ میں غلط فہمیوں کا ازالہ کیا گیا نیز سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے بعض الہامات پر اعتراضات کے جوابات دیئے گئے ہیں۔-13 تبلیغی محط ہر مسلم بھائی اور بہن کے نام ی تبلیغی خط آپ نے اس غرض کے پیش نظر لکھا کہ وہ دوست جنہیں سلسلہ عالیہ احمدیہ کے متعلق کما حقہ واقفیت نہیں انہیں اس کے متعلق صحیح واقفیت پہنچائی جائے۔اس خط میں سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت بیان کرتے ہوئے بعض اعترضات کے جوابات بھی دیئے گئے ہیں جوعموماً جماعت احمد یہ کے خلاف پیش کئے جاتے ہیں۔اس خط میں آپ نے ختم نبوت اور علمائے امت کی تصریحات ، قادیان سے ہجرت اور جماعت احمدیہ اور جہاد کے موضوعات شامل ہیں جن میں نص صریح ، اقوال بزرگان اور تحریرات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی رو سے بحث کی گئی ہے۔14- ضرورت علم القرآن یہ کتاب دراصل حضرت مولانا شمس صاحب کی تقریر ہے جو آپ نے فروری 1952ء میں تعلیم الاسلام کالج لاہور کے طلبہ کے سامنے بیان کی۔یہ تقریر پہلی بارالشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ ر بوہ نے دو ہزار کی تعداد میں اگست 1953 ء کو شائع کی اور 32 صفحات مشتمل ہے۔اس کتاب میں آپ نے قرآن کریم کا علم حاصل کرنا کیوں ضروری ہے ، قیام امن کے ذرائع ، لامذہبیت کا توڑ اور قرآن مجید علم تاریخ علم غیب ، یا جوج ماجون، فریضہ تبلیغ اور بعض دوسرے مضامین پر بحث اٹھائی ہے۔15- تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ پر ایک نظر حکومت پنجاب پاکستان نے اینٹی احمد یہ فسادات 1953ء پر ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کروائی ، جسے جناب جسٹس محمد منیر صاحب نے مرتب کیا۔اس کتاب پر تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ پر ایک نظر میں حضرت مولانا شمس صاحب نے تبصرہ شائع کیا۔آپ نے یہ کتاب اپریل 1955ء میں بحیثیت انچارج تالیف و تصنیف صدر انجمن احمدیہ پاکستان مرتب کی اور یہ تبصرہ پہلی بار 300 کی تعداد