حیات شمس

by Other Authors

Page 449 of 748

حیات شمس — Page 449

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس احباب قادیان کی جانب سے اهلاً وسهلاً ومَرْحَباً حضرت مولانا شمس صاحب کی آمد کے بارہ میں ادارہ الفضل نے لکھا: 433 قادیان 15 اکتوبر۔الحمد للہ ثم الحمد للہ کہ جس مبارک ساعت کے انتظار میں ایک عرصہ سے احباب چشم براہ تھے وہ آگئی یعنی ہمارے کامیاب و کامران مجاہد پیکر ایثار مبلغ مکرم و محترم مولوی جلال الدین صاحب شمس دس سال نہایت کامیابی کے ساتھ انگلستان کی سرزمین میں اعلائے کلمتہ الحق کا فریضہ ادا کرنے کے بعد آج دو بجے دوپہر کی گاڑی سے معہ مکرم و محترم السید منیر احصنی صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمدیہ دمشق قادیان تشریف لائے۔گاڑی کے آنے سے کافی عرصہ قبل احباب بڑے شوق کے ساتھ جوق در جوق سیٹیشن پر جمع ہونے شروع ہو گئے تھے۔گاڑی کے آنے تک ایک عظیم الشان مجمع ہوگیا۔حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز چونکہ آج ہی صبح کے وقت دہلی سے تشریف لاتے ہوئے امرتسر کے سیشن پر دونوں خدام سے ملاقات فرما چکے تھے اس لئے حضور تشریف نہ لائے۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت مرزا ناصر احمد صاحب ،مکرم نواب عبداللہ خان صاحب اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دیگر ارکان کے علاوہ حضرت مولوی شیر علی صاحب، حضرت مفتی محمد صادق صاحب ، حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب اور دیگر متعدد صحابہ کرام بھی تشریف لائے ہوئے تھے۔گاڑی کے پہنچنے پر مجمع نے نعرہ ہائے تکبیر بلند کئے اور أَهْلا و سهلا وَّ مَرْحَبًا پکارا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور دیگر بزرگان سلسلہ نے ہر دو محترم بھائیوں کے ساتھ مصافحہ اور معانقہ فرمایا اور ہار پہنائے۔اس کے بعد ایک انتظام کے ماتحت ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک تمام احباب باری باری مصافحہ کرتے رہے اور ہار پہناتے رہے مصافحوں کا سلسلہ ختم ہونے پر دونوں اصحاب بذریعہ کا رمسجد مبارک میں تشریف لائے اور در حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ڈیوڑھی میں پہنچ کر حضرت ام المومنین کی خدمت مبارک میں مکرم مولوی شمس صاحب نے انگلستان کے احمدی احباب کے طرف سے اور مکرم السید منیر اکھنی صاحب نے دمشق کے احمدی احباب کی طرف سے آپ کی خدمت میں سلام عرض کیا۔مسجد مبارک میں شکرانے کے دو نفل اور نماز ظہر ادا کرنے کے بعد دونوں اصحاب مقبرہ بہشتی میں تشریف لے گئے اور مزار حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر دعا کی۔اس کے بعد مولوی صاحب اپنے والد حضرت میاں امام دین صاحب کی قبر پر تشریف لے گئے اور دعا کی۔میاں صاحب مرحوم اولین