حیات شمس — Page 450
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 434 اصحاب میں سے تھے۔مکرم مولوی صاحب کے قیام انگلستان کے دوران میں انہوں نے وفات پائی تھی۔پھر تمام مدفونین کیلئے بھی دعا کی اور مہمان خانہ میں تشریف لے گئے جہاں ناشتہ کا انتظام کیا گیا تھا۔اس کے بعد پانچ بجے کے قریب اپنے گھر تشریف لے گئے۔مکرم مولوی جلال الدین صاحب شمس 1936ء میں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالے بنصرہ العزیز کے ارشاد پر انگلستان میں تبلیغ اسلام کیلئے تشریف لے گئے تھے جہاں آپ متواتر دس سال تک رہے اور جنگ کے ہولناک مصائب اور خطرات کے ہجوم میں بھی نہایت عمدگی سے اسلام کا فریضہ ادا کرتے رہے۔اس سے پہلے آپ 1925 ء سے لے کر 1931 ء تک بلاد عر بیہ میں نہایت کامیابی کے ساتھ تبلیغ حق کا فریضہ ادا فرما چکے تھے۔مکرم و محترم السید منیر لکھنی صاحب دمشق کے ایک نہایت معزز خاندان کے فرد ہیں۔آپ 1927ء میں مکرم مولوی صاحب کے ذریعہ احمدیت میں داخل ہوئے تھے اور اس وقت سے لے کر اس وقت تک اپنے اخلاص میں برابر ترقی کر رہے ہیں۔آپ جماعت احمد یہ دمشق کے پریذیڈنٹ ہیں اور نہایت سرگرمی کے ساتھ تبلیغ احمدیت میں منہمک رہتے ہیں۔آپ پہلی مرتبہ دیار حبیب میں تشریف لائے ہیں۔ہم ہر دو اصحاب کی خدمت میں دیار حبیب میں تشریف لانے پر ایک بار پھر اهلا وسهلا و مرحبا عرض کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی تشریف آوری ہر لحاظ سے مبارک اور بابرکت کرے۔(آمین)۔(الفضل قادیان 16 اکتوبر 1946ء) مولا نا شمس صاحب سے ایسوسی ایٹڈ پریس آف امریکہ کے نمائندہ کی ملاقات مکرم مولوی جلال الدین صاحب شمس نے جو مسجد لنڈن کے دس سال تک امام اور احمد یہ مشن لنڈن کے انچارج رہ چکے ہیں 16 اکتوبر کو لاہور میں ہندوستان کی جملہ سیاسی جماعتوں کے بارہ میں فرمایا کہ وہ اپنی تمام جائز اور صحیح شکایات کو کشادہ دلی سے جذ بہ مفاہمت کے ماتحت حل کرنے کی کوشش کریں۔مکرم مولوی شمس صاحب نے جو اس ہفتے کے دوران میں امام مسجد لندن کے عہدہ سے سبکدوش ہونے پر تین ماہ کی طویل مسافت کے بعد عرب ممالک میں سے ہوتے ہوئے ہندوستان پہنچے ہیں ایسوسی ایٹڈ پریس آف امریکہ کے ایک نمائندہ کو بیان دیتے ہوئے فرمایا: ” میری یہی خواہش ہے کہ اہل ہند عدم اتحاد کی روح کو خیر باد کہہ کر بین الاقوامی تحریک معاونت میں اپنے لئے باعزت جگہ حاصل کریں۔آج ہندوستان کے متعلق اقوام عالم کا نظریہ حقارت سے پر ہے۔آپ نے فرمایا۔ابھی وقت ہے کہ ہم اپنے وطن کو عمدگی سے سنوار لیں اور اس طرح اپنے وو