حیات شمس

by Other Authors

Page 445 of 748

حیات شمس — Page 445

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 429 میں آپ کی آمد کا ذکر ” الاھرام نے کیا اور ایک مختصر مگر ٹھوس مقالہ قاہرہ سے ہفتہ واری مجلہ نداء الوطن نے بھی آپ کے متعلق شائع کیا۔آپ کی تصویر بھی دی۔یہ مجلہ مصر کے حالات حاضرہ کے مطابق ابناء مصر کی آواز کو بلند کرنے میں پیش پیش ہے۔مولوی صاحب موصوف نے اپنے قیام مصر میں اسکندریہ کا بھی سفر کیا جماعت قاہرہ نے آپ سے فائدہ اٹھانے کی مکمل کوشش کی۔قاہرہ سے حیفا مکرم مولوی صاحب 31 اگست کو تشریف لائے۔مقامی حالات کے مطابق جماعت حیفاو کبابیر نے استقبال کیا۔مختلف احباب نے آپ کے اعزاز میں دعوتیں دیں۔بعض غیر احمدی دوستوں نے بھی اس موقعہ پر دعوتیں دے کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔بیت المقدس میں 2 ستمبر کو کرم شمس صاحب۔مکرم چوہدری محمد شریف صاحب فاضل اور خاکسار بیت المقدس ایک اہم مقصد کے پیش نظر روانہ ہوئے۔اس سے قبل عاجز ایک مہینہ بیت المقدس میں گزار کر اسی اہم مقصد کے حالات اور تفصیلات معلوم کر چکا تھا۔مکرم الحاج علم دین صاحب سیالکوٹی نے ہماری رہنمائی کی جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔مولوی صاحب نے یہاں السید عونی عبدالہادی بے سے بھی ملاقات کی اور قضیہ فلسطین کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کو بعض اہم مشورے دیئے۔بیت المقدس میں ہماری آمد کا ذکر فلسطین کے موقر اور کثیر الاشاعت روزنامہ "الدفاع‘ نے کیا اور مسئلہ فلسطین کے متعلق آپ کی خدمات کا اعتراف کیا۔” الدفاع میں آپ کی آمد کا ذکر پڑھ کر عربی پریس کے نمائندہ نے آپ سے گفتگو کی اور اس گفتگو کا شخص اس نے ” الدفاع‘ میں شائع کرتے ہوئے جہاں آپ کی اسلامی خدمات کی تعریف کی وہاں آپ کی اس اہم تجویز کا بھی ذکر کیا جس میں آپ نے کہا کہ فلسطین کانفرس میں ہندوستان کی طرف سے بھی ایک نمائندہ شامل ہونا چاہیے کیونکہ قضیہ فلسطین ایک اسلامی قضیہ ہے جس نے موجودہ وقت میں تمام دنیائے اسلام کو مضطرب کر رکھا ہے۔بعض پرائیویٹ " خطوط سے معلوم ہوا ہے کہ مولوی صاحب کی اس تجویز کو عرب حلقوں میں بہت پسند کیا گیا ہے۔10 ستمبر کو آپ کے اعزاز میں جماعت حیفا و کہا بیر نے مشترکہ ٹی پارٹی دی اور اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔ٹی پارٹی کے بعد خاکسار کے زیر صدرات جلسہ ہوا جس میں مختلف دوستوں نے تقاریر کیں اور مولوی صاحب کے متعلق نہ بھولنے والی محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی سب سے