حیات شمس

by Other Authors

Page 444 of 748

حیات شمس — Page 444

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 428 کے ساتھ شکر یہ ادا کیا۔بالآخر لارڈ زٹلینڈ ،سرایلفر ڈ اور لیڈی واٹسن، مسٹر فلیمی اور بہت سے دیگر معززین کے حسن ارادت کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔(الفضل قادیان 22 جولائی 1946ء) مولانا شمس صاحب کے عرصہ قیام انگلستان کا باب اگر چہ طویل ہو گیا ہے تاہم یہ حقیقت ہے کہ آپ کی خدمات کی ایک جھلک ہی پیش کی جاسکی ہے۔کثیر تعداد میں رپورٹس اس میں شامل نہیں کی گئیں۔آپ کی مساعیہائے پر مشتمل بہت سے خطوط اور ذاتی ڈائریاں نا پید ہو چکی ہیں البتہ 1936ء سے 1946ء تک برٹش رسائل و جرائد اور اخبارات میں مسجد فضل لندن اور آپ سے متعلقہ شائع شدہ رپورٹس ہی اگر اکٹھی کر لی جائیں تو یقیناً اس مقصد کیلئے علیحدہ کتاب مرتب کرنی ناگزیر ہوگی۔اسی طرح اس دور میں آپ کے کئی مناظرات و مباحثات اور مجالس کا ذکر بھی برٹش اخبارات و رسائل میں متعدد بار شائع ہوا جو ایک جدا کتاب کا متقاضی ہے۔وباللہ التوفیق۔مجاہد انگلستان مولا نائٹس صاحب کی واپسی 6 شہرہ آفاق نیوز ایجنسی رائیٹر کی لنڈن سے 15 جولائی 1946ء کو بھیجی ہوئی حسب ذیل خبر اخبارات میں شائع ہوئی: چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ بی اے ایل ایل بی مولوی جلال الدین صاحب شمس کی جگہ مسجد احمد یہ لنڈن کے امام مقرر کئے گئے ہیں۔آخر الذکر اگست کے پہلے ہفتہ میں لندن سے ہندوستان واپس جارہے ہیں۔جماعت احمدیہ برطانیہ کے ارکان سبکدوش ہونے والے صاحب کو آئندہ ہفتہ جمعہ کے دن مسجد احمد یہ لنڈن میں الوداعی دعوت دیں گے اور اس الوداعی اجتماع کی صدارت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب فرما ئیں گے۔نئے امام مسجد احمد یہ لنڈن اکتوبر 1945 ء سے احمد یہ مشن میں قیام پذیر ہیں۔الفضل قادیان 18 جولائی 1946 ، صفحہ 2) انگلستان سے واپسی کیلئے بلا دعر بیہ میں آمد اور روانگی مکرم مولانا شیخ نور احمد صاحب منیر۔دمشق) جناب مولوی شمس صاحب نے انگلستان سے ہندوستان کو واپسی کے وقت اپنے پروگرام میں بلا دعر بیہ میں آمد کا پروگرام بھی شامل کر رکھا تھا۔سب سے پہلے آپ مصر میں تشریف لائے۔قاہرہ