حیات شمس

by Other Authors

Page 319 of 748

حیات شمس — Page 319

حیات ہنس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 303 صاحب اور مسٹر مسعود احمد نے مسجد دکھاتے ہوئے ان کے بہت سے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں تبلیغ کی۔ان کے علاوہ مختلف اوقات میں مسٹر اور مسز کیلی اور مسٹر Haris اورلیفٹنٹ جی ڈی گارنگ مع اپنی بیوی اور لڑکے کے اور مسز کا کس اور مسٹر ٹامس تشریف لائے جن سے مذہبی گفتگو ہوئی اور انہیں کتب مطالعہ کیلئے دی گئیں۔ایک جاوی طالب علم آر ایچ احمد نیز ابراہیم احمد المصری اور وہ ہندوستانی جو جہاز پر کام کرتے ہیں تشریف لائے۔ان سے بھی سلسلہ کے متعلق گفتگو ہوئی اور کتا بیں دی گئیں۔مسٹر جان اسکندریہ سے آئے۔وہ خاندان ہاشمی کی تاریخ لکھ رہے ہیں۔خانہ کعبہ کے متعلق بعض باتیں دریافت کیں اور سلسلہ کے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔نیز ایک فرانسیسی پادری جو بیروت کی یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں مسجد دیکھنے کیلئے آئے۔ان سے عربی میں مسئلہ صلیب مسیح کے متعلق گفتگو ہوئی نیز مسٹر لطیف آرنلڈ کی خالہ کو بھی تبلیغ کی گئی۔اللہ تعالیٰ سعید روحوں کو قبولیت حق کی توفیق عطا فرمائے۔12 ستمبر کو صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے دار التبلیغ میں توحید باری تعالی پر لیکچر دیا جس میں آپ نے عقلی دلائل سے ہستی باری تعالیٰ کو ثابت کرتے ہوئے الہام کو پیش کیا جس سے خدا تعالیٰ کا موجود ہونا مشاہدہ میں آتا ہے نیز آپ نے واحد اور احد میں فرق بیان کرتے ہوئے سورہ اخلاص سے اللہ تعالیٰ کا ہر قسم کی شرکت سے پاک ہونا ثابت کیا۔۔۔۔19 ستمبر کو انگریز نومسلم مسٹرکون نے عدم الوہیت می پر لیکچر دیا۔یمنی طور پر عیسائیوں کی موجودہ حالت اور ان کی مذہب سے بے زاری کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جولوگ گرجوں میں جاتے ہیں اور الوہیت مسیح جیسے عقائد کا اظہار کرتے ہیں وہ بھی صرف عادت کے طور پر کرتے ہیں کبھی سوچنے اور غور کرنے کی تکلیف نہیں اٹھاتے۔26 ستمبر کو میر عبدالسلام صاحب نے فضائل اسلام بمقابلہ دیگر مذاہب کے موضوع پر لیکچر دیا جس میں آپ نے نہایت عمدہ طور سے اسلام کی متعد وفضیلتوں اور خوبیوں کا ذکر کیا۔۔۔۔3 اکتوبر کو سرمحمد ظفر اللہ خان صاحب کے سی ایس آئی نے احمدیت کے متعلق نہایت لطیف لیکچر دیا۔حاضری توقع سے بہت زیادہ تھی۔لیکچر نہایت توجہ سے سنا گیا۔اس میں بہت سے غیر مسلم انگریز بھی شریک ہوئے۔خاتمہ پر ایک شخص نے ختم نبوت کے مسئلہ کے متعلق سوال کیا جس کا جناب چوہدری صاحب نے مدلل جواب دیا۔یہ لیکچر Muslim Times میں پورے کا پورا شائع ہو چکا ہے۔10 اکتوبر کو یوم التبلیغ تھا۔اس روز ہمارے بہت سے اصحاب مثلاً حضرت مولانا شیر علی صاحب،