حیات شمس — Page 314
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 298 20 جولائی کو چالیس کے قریب برلن کے مختلف سکولوں کے طالب علم جو ان دنوں لنڈن میں بغرض تبدیلی آب و ہوا اور لنڈن کے سکولوں کے طلباء سے تعارف کی غرض سے آئے ہوئے تھے مدعو کئے گئے۔مسجد کے احاطہ میں چائے کا انتظام کیا گیا اور چائے کے بعد مختلف زبانوں میں انہیں ویلکم کہا گیا۔مکرمی درد صاحب نے انگریزی میں ، حضرت مرزا ناصر احمد صاحب نے پنجابی میں ، میر عبد السلام صاحب نے اردو میں ، مسٹر مسعود احمد نے سواحیلی میں اور خاکسار نے عربی زبان میں خوش آمدید کہا اور مذہب کی طرف توجہ دلانے کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد کا پیغام بھی پہنچایا۔طالب علموں کی طرف سے ایک طالب علم نے جرمن زبان میں شکر یہ ادا کیا۔جماعت کے متعلق معلومات دینے کیلئے انہیں احمد یہ البم کے نسخے دیئے گئے۔خاکسار جلال الدین نس۔(الفضل قادیان 8 اگست 1937ء) سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح سے اظہار عقیدت کے متعلق لنڈن میں جلسہ 8 اگست 1937ء کو مہران جماعت احمد یہ لنڈن کی ایک میٹنگ زیر صدارت مولوی عبدالرحیم صاحب درد منعقد ہوئی جس میں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی خلافت سے وابستگی اور آپ کی ہر رنگ میں اطاعت کرنے کے متعلق تقریریں کی گئیں۔سب سے پہلے حضرت مولوی شیر علی صاحب نے تقریر کی۔پھر کرم میر عبدالسلام صاحب پسر حضرت میر حامد شاہ صاحب سیالکوٹی ، حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب اور آخر میں حضرت مولانا درد صاحب نے خطاب کیا۔جملہ بزرگان نے خلافت کی اہمیت و حقیقت، برکات خلافت اور خلافت احمدیہ سے وابستگی کے ثمرات پر پُر معارف تقاریر کیں۔اس اہم جلسہ کی روئیداد حضرت مولانا شمس صاحب نے تحریر کی جو جماعتی اخبار کی زینت بنی۔اس جلسہ میں ذیل کی قرارداد ممبران جماعت احمد یہ لندن نے پاس کی۔ہم ممبران جماعت احمد یہ مقیم لندن بمطابق قرآن و حدیث و کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس امر پر تہہ دل سے ایمان رکھتے ہیں کہ خلیفہ خدا بناتا ہے اور موجودہ خلیفہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد کو مصلح موعود اور خدا تعالیٰ کا مقرر کردہ خلیفہ جانتے ہیں۔خلافت کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات اور بعض احادیث نبوی کا مصداق یقین کرتے ہوئے اور ان کے رنگ میں حضور کی اطاعت کو جز و ایمان خیال کرتے ہیں۔“ الفضل قادیان 22 اگست 1937 ء)