حیات شمس

by Other Authors

Page 238 of 748

حیات شمس — Page 238

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 222 شریعت کا لانا ضروری نہیں ہے مگر آپ کی تعریف کے مطابق تو ان کیلئے شریعت لانا ضروری تھا مگر وہ بغیر شریعت کے رسول کیسے بن گئے۔اچھا مجھے قرآن مجید سے کوئی ایسا نبی بتا ئیں جو نبی ہو اور رسول نہ ہو۔قاضی عزیر علیہ السلام نبی تھے رسول نہ تھے۔شمس: قرآن مجید میں عزیر کے متعلق نبی کا لفظ کہیں استعمال نہیں ہوا۔قاضی خضر علیہ السلام نبی تھے رسول نہ تھے۔شمس خضر کا نام بھی قرآن مجید میں کہیں نہیں ہے اور وہاں تو صرف عبداً من عبادنا ہے، من انبیائِنا تو نہیں کہا۔:قاضی حدیث میں جو اس کا نام خضر آیا ہے۔شمس تو کیا نام خضر ہونے سے ثابت ہو گیا کہ وہ نبی تھے۔قاضی لیکن اس کا قول ما فعلته عن امری اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ اس نے یہ تینوں کام وحی الہی سے کئے اس سے یہ ثابت ہوا کہ وہ نبی تھے۔سمس اول تو وحی کا لفظ آیت میں موجود نہیں دوسرے جس کی طرف وحی ہو کیا وہ نبی ہو جاتا ہے؟ کیا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ نبی تھیں، ان کی طرف بھی تو وحی ہوئی تھی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَأَوْحَيْنَا إِلَى أُمِّ مُوسَى أَنْ أَرْضِعِيْهِ - (القصص:8) قاضی یہ وحی بمعنی الہام ہے۔شمس قرآن مجید میں دو دفعہ اس وحی کا ذکر آیا ہے اور دونوں دفعہ اللہ تعالیٰ نے وحی کا ہی لفظ استعمال کیا ہے الہام کا نہیں۔اگر اس کے معنی الہام یعنی قذف فی القلب کے ہوتے تو ضرور ایک جگہ الہام کا لفظ استعمال کیا جاتا۔دوسرے اس میں عظیم الشان پیش گوئیاں ہیں جو الفاظ میں نازل ہوئیں۔صرف قذف فی القلب کا نتیجہ قرار نہیں دی جاسکتیں نیز آپ کو یہ کیسے معلوم ہو گیا کہ جو وجی خضر کو ہوئی تھی وہ الہام نہیں تھا۔محمد شفیملی سے مباحثہ اس موقعہ پر سامعین میں سے بعض نے کہا اصل بحث پر گفتگو ہونی چاہیے تب قاضی صاحب