حیات شمس

by Other Authors

Page 199 of 748

حیات شمس — Page 199

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 183 پہلی رات میرا پیٹ اور سینہ سوج گیا۔اسی طرح دوسرے دن حالت رہی۔میں قطعاً ہل نہ سکتا تھا۔آخر دوسرے دن جب حضور کی خدمت میں دعا کیلئے تار روانہ کر دیا گیا تو مجھے ایک اطمینان سا حاصل ہو گیا اور میں خود بخود دل میں کہنے لگا کہ یہ ورم وغیرہ سب زخم میں درد کی وجہ سے ہے۔خطرہ اس بات کا تھا کہ زخم کا اثر کہیں پھیپھڑے اور گردوں تک نہ پہنچ گیا ہومگر تیسرے دن الحمد للہ کہ ورم کم ہونا شروع ہو گیا اور تھوک کے ذریعہ خون نہ نکلا۔پھر روز بروز شفا ہوتی چلی گئی حتی کہ آج ڈاکٹروں نے مجھے شفایابی کی مبارکباد دی۔علاوہ دوسرے ڈاکٹروں کے ایک ڈاکٹر فرنسا وی خود تین دفعہ آیا اور اپنے سامنے زخموں پر پٹیاں بندھوا تا رہا۔بہت سے لوگوں کو شفا خانہ میں بھی تبلیغ کا موقعہ ملا ہے۔الحمد للہ کہ خدا تعالیٰ نے مجھے دوبارہ زندگی عطا فرمائی۔میں حضور سے اور تمام جماعت احمدیہ سے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ دعا کی جائے اللہ تعالیٰ مجھے بقیہ زندگی میں پہلے سے بڑھ کر تبلیغ حق اور صدق و استقامت کی توفیق عطا فرمائے۔میں اپنے احمدی دوستوں اور خصوصاً سید منیر آفندی احصنی صاحب کا نہایت ممنون احسان ہوں کہ جنہوں نے میری خدمت کیلئے رات دن ایک کر دیا اور نہایت اخلاص سے ہر ایک قسم کی سہولت کے سامان بہم پہنچائے۔حضور سے بھی سب کی استقامت کے لئے دعا کی درخواست ہے خصوصاً سید منیر آفندی اٹھنی کیلئے جو سلسلہ کیلئے ہر قسم کی قربانی کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ان کے باپ ان کی سخت مخالفت کرتے ہیں اس لئے ان کے والد صاحب کے لئے بھی دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے سینہ کو حق کی قبولیت کیلئے کھول دے۔حضور کا ادنی ترین خادم طالب دعا۔خاکسار جلال الدین شمس احمدی از دمشق 3 جنوری 1928ء (الفضل قادیان 7 فروری 1928ء) دمشق کے اخبارات میں آپ کے زخمی ہونے کا ذکر اخبار الف باء نے حادثہ کے دوسرے دن المبشر الاسلامی کے عنوان کے ماتحت لکھا: پولیس کی طرف سے ہمیں یہ خبر پہنچی ہے کہ سید جلال الدین شمس ابن امام الدین احمدی جب کہ مغرب کے بعد اپنے گھر جا رہا تھا تو بعض اشخاص نے اُسے خنجر سے خطر ناک طور پر زخمی کر دیا۔دو