حیات شمس

by Other Authors

Page 179 of 748

حیات شمس — Page 179

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 179 احمدی ہے اس وقت حلب کے کالج میں تعلیم پارہا ہے، وہ لکھتا ہے: میں آپ سے امید رکھتا ہوں کہ آپ ہر روز استاذ جلال الدین (یعنی خاکسار ) کی عیادت کو جایا کریں گے آپ انہیں میر اسلام پہنچا دیں۔میرا ارادہ تھا کہ میں انہیں براہ راست خط لکھوں مگر یہ خیال کر کے کہ شاید وہ اس حالت میں پڑھ نہ سکیں گے نہیں لکھا۔آپ کے دل میں اس امر سے کسی قسم کی گھبراہٹ نہیں آنی چاہئے۔ظالم لوگ عنقریب اپنے کئے کا بدلا پائیں گے میرا تو یہی خیال ہے کہ در حقیقت مجرم مشائخ ہیں انہی کے مشورہ سے یہ بات ہوئی ہے بئس ما یعملون۔پھر لکھتا ہے۔يجب ان تكون هذه الحادثة كدرس تعلمنا الشجاعة والاقدام في سبيل الله و يجب علينا ان نتلقى كل هذه الصعوبات بصدر رحب ونتخطاها غير مبالين وغير صيابين و ان نعلم الناس كيف تكون الشجاعة۔ضروری ہے کہ یہ حادثہ ہمارے لئے ایک سبق ہو جو ہمیں اللہ تعالیٰ کے راستہ میں شجاعت اور اقدام سکھاتا ہے اور ضروری ہے کہ ہم اس قسم کی تمام صعوبات اور مشکلات کو فراخ حوصلگی اور وسیع الصدر ہو کر برداشت کریں اور کسی قسم کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اور خوف نہ کھاتے ہوئے ان پر سے گزر جائیں اور چاہئے کہ ہم لوگوں کو بتا دیں کہ شجاعت کیونکر ہوتی ہے اور کسے کہتے ہیں۔اسی طرح باقی احمدی دوست بھی مثلا ابوعلی مصطفیٰ اور اس کا بھائی ابوصلاح اور محمد خلیل پاشا وغیرہ سب پہلے سے زیادہ تبلیغ میں مشغول رہے۔آخر میں سب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو قبولیت حق کی توفیق عطا فرمادے۔والسلام۔خادم جلال الدین شمس احمدی از دمشق 11 جنوری 1928ء الفضل قادیان 3 فروری 1928ء) سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثانی کی خدمت میں ایک اہم مکتوب اپنے زخمی ہونے کے بعد آپ نے حضور کی خدمت میں ذیل کا مکتوب تحریر کیا جس میں اپنے زخمی ہونے کے بارہ میں تحریر کیا: