حیات شمس

by Other Authors

Page 150 of 748

حیات شمس — Page 150

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس کے نزدیک دمشق مخاطب ہو گیا ہے اور یہ خیال کرنا کہ دمشق کی تبلیغ کا وقت ابھی نہیں آیا خدا تعالیٰ کے فعل کو عبث قرار دینا اور اس کی ہتک کرنا ہے۔اس کے بعد میں اس طریق پر ریویو کرتا ہوں جو شاہ صاحب نے وہاں اختیار کیا۔میرے خیال میں ان کی راہ میں ایسی مجبوریاں تھیں جن کا انہیں جاتے وقت وہم بھی نہ تھا۔شاہ صاحب وہاں اس امید پر گئے تھے کہ ان کے وہاں دوست ہیں جن کے ساتھ مل کر وہ کوئی عظیم الشان کام کرینگے مگر جب وہاں پہنچے تو جنگ شروع ہوگئی اور ان کی امنگیں پوری نہ ہوسکیں۔عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ اگر دو آدمی آپس میں لڑیں تو لوگ دُکانیں بند کر کے اور پیشہ ور اپنا کام چھوڑ کر لڑائی کی طرف دوڑ پڑتے ہیں اور پھر کئی دن تک وہ بات لوگوں کی زبان پر جاری رہتی ہے اور یہ طبعی بات ہے کہ ارد گرد جو بات ہو اس کا نقش انسان کے دماغ میں قائم رہتا ہے اور لوگ چاہتے ہیں کہ اس کے متعلق مختلف باتیں سنیں اس کی روایات پر اطلاع پائیں۔پس جب دو آدمیوں کی لڑائی کا یہ نتیجہ ہوتا ہے تو جہاں تمام آبادی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور مقابلہ گورنمنٹ سے ہو۔بہت سے افراد اپنی جائدادوں اور وطنوں کو چھوڑ کر اس خیال سے نکل کھڑے ہوں کہ ہم جنگل کے درندوں سے گزارہ کر لیں گے لیکن اس حکومت کے ماتحت نہیں رہیں گے اس قوم کو تبلیغ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔میں ان دوستوں کے خیال پر تعجب کرتا ہوں جو کہتے ہیں شام میں تبلیغ موثر نہیں ہوئی۔میں کہتا ہوں ان معترضین میں سے بہت سے ایسے ہونگے جو ایسے مقام پر ان حالات میں رہنا پسند نہ کریں گے اور بیسیوں ایسے ہونگے جن کے رشتہ دار شور ڈال دینگے کہ ان کو وہاں کیوں رکھا گیا ہے جہاں دن دہاڑے چھاپے پڑتے ہیں۔کبھی کوئی حصہ شہر کا مورچہ بن جاتا ہے کبھی کوئی اور گورنمنٹ کی یہ حالت ہے کہ اس نے امن قائم رکھنے کے لئے جو پولیس رکھی ہوئی ہے دشمن حملہ کرتا ہے اور پولیس کی وردیاں تک چھین کر لیجاتا ہے۔ایسی حالت کا اندازہ لگاؤ اور پھر دیکھو کہ وہاں رہنا کس قدرمشکل ہے جہاں کبھی دو تین پے در پے چوریاں ہو جائیں تو لوگوں کے چہروں سے فکر کے آثار نظر آنے لگتے ہیں حالانکہ چوریوں اور اس لڑائی میں بہت بڑا فرق ہے۔چور روپیہ چرانے کیلئے آتے ہیں جان لینے کے لئے نہیں آتے۔لیکن باغی روپیہ بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور جان بھی لیتے ہیں۔پھر چور رات کے وقت آتا ہے 150