حیات شمس

by Other Authors

Page 81 of 748

حیات شمس — Page 81

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس اولاد انہوں نے قربانیاں کیں۔آخر دیکھ لو ہمارے مبلغ ایسے ہیں جو دس دس پندرہ پندرہ سال تک بیرون ممالک میں فریضہ تبلیغ ادا کرتے رہے اور وہ اپنی نئی بیاہی ہوئی بیویوں کو پیچھے چھوڑ گئے۔ان عورتوں کے اب بال سفید ہو چکے ہیں۔لیکن انہوں نے اپنے خاوندوں کو کبھی طعنہ نہیں دیا کہ وہ انہیں شادی کے معا بعد پیچھے چھوڑ کر لمبے عرصے کے لئے باہر چلے گئے تھے۔ہمارے ایک مبلغ مولوی جلال الدین صاحب شمس ہیں۔وہ شادی کے تھوڑا عرصہ بعد ہی یورپ تبلیغ کے لئے چلے گئے تھے۔ان کے واقعات بھی سن کر انسان کو رقت آجاتی ہے۔ایک دن اُن کا بیٹا گھر آیا اور اپنی والدہ سے کہنے لگا اماں ! ابا کسے کہتے ہیں؟ سکول میں سارے بچے ابا ، اتبا کہتے ہیں۔ہمیں پتا نہیں کہ ہمارا ابا کہاں گیا ہے؟ کیونکہ وہ بچے ابھی تین تین چار چار سال کے ہی تھے کہ شمس صاحب یورپ تبلیغ کے لئے چلے گئے اور جب وہ واپس آئے تو وہ بچے سترہ سترہ، اٹھارہ اٹھارہ سال کے ہو چکے تھے۔اب دیکھ لو یہ اُن کی بیوی کی ہمت کا ہی نتیجہ تھا کہ وہ ایک لمبے عرصے تک تبلیغ کا کام کرتے رہے۔اگر وہ انہیں اپنی در دبھری کہانیاں لکھتی رہتی تو وہ خود بھاگ آتے یا سلسلہ کو مجبور کرتے کہ انہیں بلا لیا جائے“۔81 (خطاب فرمودہ 21اکتوبر 1956 ء بر موقعہ سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ ) آپ کی جملہ اولاد کے بارہ میں پیدائش سے قبل ہی اللہ تعالیٰ نے مولا نا شمس صاحب کو بشارات عطا فرمائیں جیسا کہ حضرت مولانا شمس صاحب نے اس بات کا اظہار اپنے رویا وکشوف میں کیا ہے۔( جو علیحدہ باب میں کتاب ہذا میں شامل اشاعت ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو پانچ بیٹوں اور دو بیٹیوں سے نوازا۔آپ کے بڑے بیٹے مکرم ڈاکٹر صلاح الدین شمس کا 1991ء میں امریکہ میں وصال ہوا۔سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے مکرم ڈاکٹر صلاح الدین صاحب شمس کے وصال پر فرمایا: حضرت مولوی جلال الدین صاحب شمس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بڑے صاحبزادے ڈاکٹر صلاح الدین صاحب کچھ عرصہ پہلے امریکہ میں عارضہ قلب سے وفات پاگئے۔بہت ہی مخلص اور فدائی انسان تھے۔ان کا سارا خاندان ہی دین کی خدمت میں قربانی کرنے والا ہے مگر ٹس صاحب نے جو روایتیں قائم کی ہیں وہ تو انمٹ ہیں۔یہ بچہ صلاح الدین جب پیدا