حیات شمس

by Other Authors

Page 80 of 748

حیات شمس — Page 80

حیات بشمس۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس صابر اور قربانی کرنے والی خاتون 80 80 آپ کے بڑے بیٹے مکرم ڈاکٹر صلاح الدین شمس صاحب اور بڑی بیٹی جمیلہ شمس صاحبہ کئی سال اپنے والد کی شفقت و محبت سے محروم رہے اور ان کا بچپن باپ کی شکل دیکھے بغیر گذرا۔اہلیہ مولا نانس صاحب نے بھی کئی سال نہایت صبر و استقلال اور قربانی کی روح سے گزارے اور کئی مواقع پر خلفائے احمدیت نے آپ کی قربانی کا ذکر خیر فرمایا ہے۔1975ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے ” اشاعت اسلام کیلئے جماعت احمدیہ کی جانفشانی“ کے موضوع پر روح پرور خطاب فرمایا جس میں مولانا شمس صاحب اور آپ کی اہلیہ کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: حضرت مولوی جلال الدین صاحب شمس کے متعلق حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: ” ہمارے کئی مبلغ ایسے ہیں جو دس دس پندرہ پندرہ سال تک بیرونی ممالک میں فریضہ تبلیغ ادا کرتے رہے اور وہ اپنی نئی بیا ہی ہوئی بیویوں کو پیچھے چھوڑ گئے۔ان عورتوں کے اب بال سفید ہو چکے ہیں۔لیکن انہوں نے اپنے خاوندوں کو کبھی یہ طعنہ نہیں دیا کہ انہیں شادی کے معاً بعد چھوڑ کر لمبے عرصہ کے لئے باہر چلے گئے تھے۔ہمارے ایک مبلغ مولوی جلال الدین صاحب شمس ہیں۔وہ شادی کے تھوڑا عرصہ بعد ہی یورپ تبلیغ کے لئے چلے گئے تھے۔ان کے واقعات سنکر انسان پر رقت طاری ہو جاتی ہے۔ایک دن انکا بیٹا گھر آیا اور اپنی والدہ سے کہنے لگا کہ اماں ابا کسے کہتے ہیں؟ سکول میں سارے بچے ابا ابا کہتے ہیں ہمیں تو پتہ نہیں کہ ابا کیا ہوتا ہے؟ کیونکہ وہ بچے تین تین چار چار سال کے تھے جب حضرت مولوی جلال الدین صاحب شمس انہیں چھوڑ کر چلے گئے اور اس وقت واپس آئے جب وہ جوان ہو چکے تھے اور بیوی بوڑھی ہو چکی تھی۔“ تقریر حضرت صاحبزاہ مرزا طاہر احمد بر موقعہ جلسہ سالانہ 1975ء - از خطابات طاهر قبل از خلافت) سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: دو مردوں سے کام لینا بھی عورتوں کو آتا ہے۔وہ انہیں تحریک کر کے قربانی کے لئے آمادہ کر سکتی ہیں اور اس کی ہمارے ہاں بہت سی مثالیں موجود ہیں۔عورتوں نے اپنے مردوں کو تحریک کی اور