حیات شمس

by Other Authors

Page 79 of 748

حیات شمس — Page 79

۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس عائلی زندگی 79 آپ کی شادی مکرمہ سعیدہ بیگم بنت مکرم خواجہ عبید اللہ صاحب ایس ڈی او سے ہوئی۔محترم خواجہ صاحب نہایت مخلص احمدی تھے۔ان کی ملازمت کا زیادہ تر عرصہ مالاکنڈ سرحد میں گزرا۔جن ایام میں حضرت مولا نائٹس صاحب بلا دعر بیہ میں خدمات بجالا رہے تھے تو خواجہ صاحب نے سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں اپنی لڑکی کے رشتہ کیلئے لکھا۔چنانچہ حضور نے ان کا رشتہ حضرت مولا نائٹس صاحب سے تجویز فرمایا۔یہ رشتہ مقبول ہوا اور سید نا خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے 1932ء میں اس مبارک نکاح کا اعلان فرمایا۔اس بارہ میں الفضل نے لکھا: حضرت مولانا شمس صاحب کا نکاح سید نا حضرت خلیفہ ایسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے 1932ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر محترمہ سعیدہ بیگم بنت محترم بابوعبید اللہ صاحب اوورسیئر کے ساتھ پڑھایا تھا۔15 مارچ 1933ء کو مولوی شمس صاحب بارات لے کر امرتسر گئے اور اسی دن رخصتانہ کرا کر واپس آگئے۔18 مارچ 1933ء کو بعد از نماز مغرب مولانا موصوف نے تین صد احباب کو دعوت ولیمہ دی جس میں سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے بھی شرکت فرمائی اور دعا کی۔الفضل قادیان 21/19 مارچ 1933 ء ) حضرت مولانا شمس صاحب کے خسر حضرت خواجہ عبید اللہ امرتسری نیک، دعا گو، مخلص ، قربانی کرنے والے اور غیرت دین رکھنے والے بزرگ تھے۔آپ حضرت مولانا شمس صاحب کے بیرون ملک قیام کے دوران ان کے اہل وعیال کا بہت خیال رکھتے بے نفس انسان تھے۔آپ کا وصال 88 سال کی عمر میں 23 دسمبر 1977ء کو لاہور میں بعارضہ قلب ہو اجہاں سے آپ کی نعش تدفین کیلئے ربوہ لائی گئی۔آپ کی نماز جنازہ سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث" نے پڑھائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں آئی۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند کرے۔الفضل ربوہ 31 دسمبر 1977 ء صفحہ 2)