حیات شمس — Page 78
۔خالد احمدیت حضرت مولا نا جلال الدین شمس 78 جماعت احمدیہ کی تعریف میں لکھا ہے وہ اس بات کی دلیل ہے کہ حدیث لا يزال طائفة من امتی علی الحق میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میری امت کا ایک طائفہ حق پر ہو ا کرے گا اور وہ دشمنوں پر غالب رہے گا وہ فرقہ احمد یہ جماعت ہے۔رہی یہ بات کہ سب کی سب ملکانہ قوم احمدی نہیں ہوئی۔سو اس کیلئے یا درکھنا چاہئے کہ قوموں کا کسی جماعت میں داخل ہونا کوئی معمولی بات نہیں بلکہ یہ کام ایک لمبے عرصہ کو چاہتا ہے۔وہ قوم جو کئی سو سالوں سے مردہ چلی آتی ہے اور دین اسلام سے محض نا واقف ہو ان کی اصلاح ایک دوسال میں ہونا ناممکن (البقرہ: 156) ہے۔سوم اگر کچھ بھی نتیجہ نہ نکلے تو بھی آپ کا فرض ہے کہ تبلیغ کریں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے: وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الأَمْوَالِ وَالْأَنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ۔کہ بعض دفعہ ایسے طریق پر بھی ہم تمہیں آزمائیں گے کہ تم پر خوف آئیں گے۔تمہیں بھوکے رہنا پڑے گا اور تمہارے مالوں کا بھی نقصان ہوگا ، مال خرچ کرنا پڑے گا۔جان پر تکالیف اٹھانی پڑیں گی مگر باوجود ان سب امور کے تمہیں کوئی بہتر نتیجہ نکلتا دکھائی نہ دے گا۔تو ایسے وقتوں میں تمہیں گھبرانا نہیں ہوگا۔ہمت و استقلال سے کام کرنا ہوگا۔اس وقت میدان ارتداد میں کام کرنے والوں کی سخت ضرورت ہے کیونکہ باقی جماعتیں قریباً تمام کی تمام ہمتیں ہار بیٹھی ہیں اور اپنے مبلغین کو واپس بلوا چکی ہیں۔اسی طرح آریہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ست پڑ گئے ہیں اس لئے اگر اس وقت خوب محنت و جاں فشانی سے کام کیا جائے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت عمدہ نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔پس وہ احباب جنہوں نے اپنے اسماء میدان فتنہ ارتداد میں جانے کیلئے پیش کئے تھے وہ بھی اور دوسرے احباب اس وقت فی سبیل اللہ کام کرنے اور اپنے اصل مقصد اعلاء کلمۃ الحق کیلئے جلد سے جلد دفتر انسداد ارتداد قادیان میں اطلاع دیں اور میدان میں جلدی پہنچیں اور اپنے اور غیروں کے درمیان امتیاز کی پیدا کریں اور والعاقبة للمتقین کا شاندار نظارہ دیکھیں۔(الحکم قادیان 7 ستمبر 1924ء)