حیات شمس

by Other Authors

Page 68 of 748

حیات شمس — Page 68

۔خالد احمدیت حضرت مولانا جلال الدین شمس 68 مبلغین کلاس کے طلبہ جو مدرسہ احمدیہ میں سات سال تک تعلیم حاصل کر کے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے مولوی فاضل کی ڈگری حاصل کی ہے اب مبلغین کلاس میں لگے ہوئے ہیں جن کے اسماء یہ ہیں : (۱) مولوی ظہور حسین صاحب فاضل (۲) مولوی جلال الدین صاحب مولوی فاضل (۳) مولوی شہزادہ صاحب فاضل (۴) مولوی غلام احمد صاحب فاضل (۵) مولوی ابوبکر صاحب فارغ التحصیل مدرسہ احمدیہ (۶) مولوی زین العابدین صاحب ماریشس (۷) مولوی ظل الرحمن صاحب بنگالی۔۔۔انہوں نے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کے حضور یہ اقرار کیا ہے کہ سات سال تک برابر اسلام کی خدمت کریں گے اور سات سال خدا کیلئے صرف کریں گے۔پس ہماری جماعت کو چاہئے کہ ان نوجوانوں کیلئے درددل سے دعا کریں کہ وہ اپنی زندگی کے بہترین سال نہایت خیر و خوبی سے گذاریں اور ان سات سال کے عوض میں خدا ان کو زندگی بھر خدمت دین کی توفیق دے۔آمین۔(احکم قادیان 7 مئی 1921 صفحہ 5)