ہستی باری تعالیٰ — Page 16
دوسری چیزوں کی عبادت شروع ہوئی بعد میں ایک وراء الورا کی ہستی کا خیال پیدا ہوا ہے۔خود تاریخ اس کو رڈ کر رہی ہے اور ان لوگوں کا استدلال تاریخ سے درست نہیں ہے۔پرانی سے پرانی اقوام میں ہمیں ایک خدا کے خیال کا پتہ لگتا ہے۔دنیا کی سب سے پرانی قوم کا خیال خدا کے متعلق دنیا میں پرانی اقوام جو اب تک محفوظ چلی آتی ہیں ان میں سے سب سے پرانی میکسیکو کی قوم ہے۔یہ قوم بہت پرانی سمجھی جاتی ہے اور نہایت قدیم خیالات اس میں محفوظ پائے جاتے ہیں۔جب ہم اس قوم کو دیکھتے ہیں کہ اس میں خدا تعالیٰ کے متعلق کیا خیال ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ گو یہ ایک نہایت ہی پرانی قوم ہے مگر اس میں ایک خدا کا خیال موجود ہے وہ کہتے ہیں ایک خدا ہے جس کا نام او و ناولونا (AWONA WILLONA) ہے جوسب کا خالق ہے اور سب پر محیط ہے اور سب باپوں کا باپ ہے۔ابتداء میں جب کچھ نہ تھا ولونا نے خیال کیا اور اس کے خیال کرنے کے بعد اس خیال سے نمو کی طاقت پیدا ہوئی اور وہ طاقت بڑھتے بڑھتے وسیع فضا کی صورت میں تبدیل ہوگئی اور اس سے خدا کی روشنی جلوہ گر ہوئی اور فضا سکڑنے لگی جس سے یہ چاند اور سورج اور ستارے بنے۔یہ میکسیکو کے باشندوں کا نہایت ہی پرانا خیال ہے۔اب خدا تعالیٰ کے متعلق جو تازہ سے تازہ خیالات ہیں ان کو ان سے ملا کر دیکھو وہ بھی ان کے مشابہ ہیں۔عیسائیت میں بھی یہ بیان کیا گیا ہے کہ پہلے تاریکی تھی پھر دنیا بنی اور اسلام میں بھی یہی ہے۔یہ ہزاروں سال بعد کی تحقیقا تیں بھی یہی ثابت کرتی ہیں اور یہی باتیں ہیں جو سائنس کہتی ہے کہ پہلے بہت باریک ذرات تھے جو بغیر کسی سبب اور ذریعہ کے اکٹھے ہوئے اور بادل بنے۔ان میں ایک جگہ ٹھوس ہو گئی اس لئے کہ وہاں