ہستی باری تعالیٰ — Page 253
۲۵۳ باتیں خدا تعالیٰ کے الگ الگ اسموں کے نیچے آئیں گی اگر کمی آمد کی وجہ سے قرض ہو تو انسان کہے گا کہ اے باسط ! مجھے رزق میں فراخی دے تب خدا اسے رزق دے گا لیکن اگر اس کی سستی کے سبب سے اس کی آمدن کم ہے تو وہ یہ دُعا کرے گا کہ اے قیوم ! مجھے چستی عطا فرما اور اگر گناہ کے سبب سے مقروض ہے تو کہے گا کہ اے غفور ! مجھے بخش دے اور اگر اس سبب سے تنگی ہے کہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ یہ شخص فراخی رزق کے ساتھ ایمان کو سنبھال نہیں سکتا تو اس طرح دعا کی جائے گی کہ اے ہادی! مجھے مضبوطی ایمان بخش۔غرض صفات الہیہ کے ماتحت دعا کرنا ایک مستقل علم ہے اور میں نے صرف موٹی موٹی باتیں بطور مثال بتائی ہیں تا معلوم ہو کہ خدا تعالیٰ کی صفات ہمارے لئے نئے علوم بیان کرتی ہیں۔حضرت مسیح موعود کے متعلق صفات الہیہ کے نظارے حضرت مسیح موعود نے خدا کی صفات کا علم سیکھا اور ان کے اثر کے نظارے دکھائے۔لوگوں نے آپ کا مقابلہ کیا اور آپ کو ہلاک کرنا چاہا حضرت صاحب نے ان کے مقابلہ کے لئے خدا تعالیٰ کی صفت قیوم سے مدد طلب کی اور مخالف نا کام رہے۔پھر تکالیف پہنچانے کی کوشش کی اس کے لئے آپ نے حفیظ صفت کو بلایا اور آپ دشمنوں کی شرارتوں سے محفوظ رہے۔علم کے متعلق مخالفوں نے آپ کو کہا کہ جاہل ہے عربی کا ایک صیغہ نہیں جانتا مگر آپ نے کہا مجھے پتہ ہے کہ علم کا خزانہ کہاں ہے میں وہاں سے علم لے آؤں گا۔چنانچہ آپ نے خدا تعالیٰ کی صفت علیم کو پکارا اور آپ کو بے نظیر علم ،