حقیقتِ نماز

by Other Authors

Page 137 of 148

حقیقتِ نماز — Page 137

حقیقت نماز دیکھو ہم بھی رخصتوں پر عمل کرتے ہیں۔نمازوں کو جمع کرتے ہوئے کوئی دو ماہ سے زیادہ ہو گئے ہیں۔یہ بسبب بیماری کے اور تفسیر سورہ فاتحہ کے لکھنے میں بہت مصروفیت کے ایسا ہو رہا ہے اور ان نمازوں کے جمع کرنے میں تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوة کی حدیث بھی پوری ہو رہی ہے کہ مسیح کی خاطر نمازیں جمع کی جائیں گی۔اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ مسیح موعود نماز کے وقت پیش امام نہ ہوگا، بلکہ کوئی اور ہو گا اور وہ پیش امام سیح کی خاطر نمازیں جمع کرائے گا۔سواب ایسا ہی ہوتا ہے۔جس دن ہم زیادہ بیماری کی وجہ سے بالکل نہیں آسکتے ، اُس دن نمازیں جمع نہیں ہوتیں اور اس حدیث کے الفاظ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت رسول کریم علی نے پیار کے طریق سے یہ فرمایا ہے کہ اس کی خاطر ایسا ہوگا۔چاہئے کہ ہم رسول کریم بیل ہی کی پیشگوئیوں کی عزت و تحریم کریں اور ان سے بے پرواہ نہ ہوویں، ورنہ یہ ایک گناہِ کبیرہ ہوگا کہ ہم آنحضرت صلی کی پیشگوئیوں کو خفت کی نگاہ سے دیکھیں۔خدا تعالیٰ نے ایسے ہی اسباب پیدا کر دئیے کہ اتنے عرصہ سے نمازیں جمع ہو رہی ہیں ورنہ ایک دو دن کے لئے یہ بات ہوتی تو کوئی نشان نہ ہوتا۔ہم حضرت رسول کریم علی العلیم کے لفظ لفظ اور حرف حرف کی تعظیم کرتے ہیں۔“ ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 446 مطبوعہ 2010ء) ”سب صاحبوں کو معلوم ہو کہ ایک مدت سے خدا جانے قریباً چھ ماہ سے یا کم و بیش عرصہ سے ظہر اور عصر کی نماز جمع کی جاتی ہے۔میں اس کو مانتا ہوں کہ ایک عرصہ سے جو مسلسل نما ز جمع کی جاتی ہے، ایک نو وار دیا تو مرید کو ( جس کو ہمارے اغراض و مقاصد کی کوئی خبر نہیں ہے ) یہ شبہ گزرتا ہوگا کہ کاہلی کے سبب سے نماز جمع کر لیتے ہوں 137