حقیقتِ نماز

by Other Authors

Page 142 of 148

حقیقتِ نماز — Page 142

حقیقت نماز آدمی بخشا جاتا ہے۔نماز تو تمام برکتوں کی کنجی ہے۔نماز میں دعا قبول ہوتی ہے۔امام بطور وکیل کے ہوتا ہے۔اس کا اپنا دل سیاہ ہو تو پھر وہ دوسروں کو کیا برکت دے گا۔“ ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 523 مطبوعہ 2010ء) کسی نے سوال کیا کہ جولوگ آپ کے مرید نہیں۔ان کے پیچھے نماز پڑھنے سے آپ نے اپنے مریدوں کو کیوں منع فرمایا ہے؟ حضرت نے فرمایا: جن لوگوں نے جلد بازی کے ساتھ بدظنی کر کے اس سلسلہ کو جو اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے، رد کر دیا ہے۔اور اس قدر نشانوں کی پروا نہیں کی اور اسلام پر جو مصائب ہیں، اس سے لا پروا پڑے ہیں۔ان لوگوں نے تقویٰ سے کام نہیں لیا۔اور اللہ تعالیٰ اپنے پاک کلام میں فرماتا ہے۔انما يتقبل الله من المتقين (المائد ۲۸ ) خدا صرف منتقى لوگوں کی نما ز قبول کرتا ہے۔اس واسطے کہا گیا ہے کہ ایسے آدمی کے پیچھے نماز نہ پڑھو جس کی نماز خود قبولیت کے درجہ تک پہنچنے والی نہیں۔“ (ملفوظات جلد اوّل صفحہ 449 مطبوعہ 2010ء) اپنی جماعت کا غیر کے پیچھے نماز نہ پڑھنے کے متعلق ذکر تھا۔فرمایا: صبر کرو اور اپنی جماعت کے غیر کے پیچھے نمازمت پڑھو۔بہتری اور نیکی اسی میں ہے۔اور اسی میں تمہاری نصرت اور فتح عظیم ہے اور یہی اِس جماعت کی ترقی کا موجب ہے۔دیکھو دنیا میں روٹھے ہوئے اور ایک دوسرے سے ناراض ہونے والے بھی اپنے دشمن 142