حقیقتِ نماز — Page 141
حقیقت نماز میں دیکھا، مگر آپ کو نہ پایا۔پھر میں باہر نکل تو قبرستان میں دیکھا کہ آپ سفید چادر کی طرح پر زمین پر پڑے ہوئے ہیں اور سجدہ میں گرے ہوئے کہہ رہے ہیں سجدت لك رُوحِي وَ جَنَانِي - اب بتاؤ کہ یہ مقام اور مرتبہ ۳۳ مرتبہ کی دانہ شماری سے پیدا ہو جاتا ہے، ہر گز نہیں۔جب انسان میں اللہ تعالیٰ کی محبت جوش زن ہوتی ہے تو اس کا دل سمندر کی طرح موجیں مارتا ہے۔وہ ذکر الہی کرنے میں بے انتہا جوش اپنے اندر پاتا ہے اور پھر گن کر ذکر کرنا تو کلر سمجھتا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ عارف کے دل میں جو بات ہوتی ہے اور جو تعلق اپنے محبوب و مولا سے اُسے ہوتا ہے وہ کبھی روا رکھ سکتا ہی نہیں کہ تسبیح لے کر دانہ شماری کرے۔کسی نے کہا ہے من کا منکا صاف کر۔انسان کو چاہیے کہ اپنے دل کو صاف کرے اور خدا تعالیٰ سے سچا تعلق پیدا کرے۔تب وہ کیفیت پیدا ہوگی اور ان دانہ شماریوں کو ہیچ سمجھے گا۔“ غیروں کے پیچھے نماز نہ پڑھنے کی وجہ کسی کے سوال پر فرمایا: ( ملفوظات جلد چہارم صفحه 15-14 مطبوعہ 2010ء) مخالف کے پیچھے نماز بالکل نہیں ہوتی۔پرہیز گار کے پیچھے نماز پڑھنے سے 141