حقیقتِ نماز — Page 143
حقیقت نماز کو چارون منہ نہیں لگاتے اور تمہاری ناراضگی اور روٹھنا تو خدا کے لئے ہے۔تم اگر ان میں رلے ملے رہے تو خدا تعالیٰ جو خاص نظر تم پر رکھتا ہے وہ نہیں رکھے گا۔پاک جماعت جب الگ ہو تو پھر اُس میں ترقی ہوتی ہے۔“ (ملفوظات جلد اوّل صفحہ 525 مطبوعہ 2010ء) سید عبداللہ صاحب عرب نے سوال کیا کہ میں اپنے ملک عرب میں جاتا ہوں۔وہاں میں اُن لوگوں کے پیچھے نماز پڑھوں یا نہ پڑھوں۔فرمایا : ”مصدقین کے سوا کسی کے پیچھے نماز نہ پڑھو “ عرب صاحب نے عرض کیا وہ لوگ حضور کے حالات سے واقف نہیں ہیں اور اُن کو تبلیغ نہیں ہوئی۔فرمایا : ”ان کو پہلے تبلیغ کر دینا پھر وہ مصدق ہوجائیں گے یا مکذب۔“ عرب صاحب نے عرض کیا کہ ہمارے ملک کے لوگ بہت سخت ہیں اور ہماری قوم شیعہ ہے۔فرمایا : ”تم خدا کے بنو۔اللہ تعالیٰ کے ساتھ جس کا معاملہ صاف ہو جائے ، اللہ تعالیٰ آپ اُس کا متولی اور متکفل ہو جاتا ہے۔(ملفوظات جلداول صفحہ 541 مطبوعہ 2010ء) 66 دو آدمیوں نے بیعت کی۔ایک آدمی نے سوال کیا کہ غیر احمدی کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا: 143