حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 73 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 73

ثابت کیا ہے کہ یہ لوگ بنی اسرائیل کی نسل سے ہیں۔اور بہت سے سیاحوں کا کہنا ہے ان کے خد وخال طور طریق سب یہود سے ملتے ہیں۔یہ لوگ الگ رہتے ہیں اور دوسری قوم کے ساتھ شامل نہیں ہوتے۔ایک اور بڑا مغربی مؤرخ جارج مور (GEORGE MOOR) لکھتا ہے کہ : " یہ رائے قائم کرنے کی بہت سی معقول وجوہ موجود ہیں کہ افغانستان حتی کہ بخارا کے بہت سے باشندے اسرائیلی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کے چہرے اسرائیلی خاندانوں سے بہت مشابہ ہوتے ہیں۔“ -: خود ایک یہودی مبلغ ڈاکٹر وولف (DR۔WOLFF) کو کہنا پڑا کہ :- میں یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا کہ یوسف زئی علاقے اور علاقہ خیبر میں آباد قبائل کے افراد اپنے چہرے مہرے کے لحاظ سے بالکل یہودیوں سے مشابہ تھے۔“ اس طرح ایک اور مغربی مورخ مور کروفٹ (MOOR CROFT) کا مشاہدہ ہے علاقہ خیبر کے لوگ دراز قامت ہوتے ہیں اور اُن کے چہروں کے نقوش بالکل یہودیوں جیسے ہوتے ہیں۔“ بحوالہ مسیح کی گمشدہ زندگی صفحہ ۸۶-۸۷ مؤلف پیام شاہجہانپوری مطبوعه اداره تاریخ تحقیق این ۲۳ عوامی فیلٹس ریوازگارڈن لا ہورا پریل ۱۹۹۲ء) اسی طرح پشتو زبان کی جڑ عبرانی لغت میں ملتی ہے۔اور ایک ممتاز مؤرخ جو کہ خود بھی پختون ہیں لکھتے ہیں کہ : -: 66 اسلام سے قبل افغان حضرت موسیٰ کی تو رات پڑھتے تھے۔“ تاریخ یوسف زئی افغان صفحہ نمبر ۷۷۹،۷۸۰ ، مؤلف اللہ بخش یوسفی) اسی طرح مشہور سیاح مسٹر برنیئر (BERNIER) نے اپنے سفر نامے ( TRAVEL