حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 39
۳۹ ہوئے تھے بلکہ زندہ ہی تھے اور زندہ ہی نکلے تھے لیکن میسیج مر گئے اور پھر زندہ ہوئے۔اس لحاظ سے پوری پیشگوئی ہی جھوٹی ہو جاتی ہے۔جبکہ مسیح کا یہ کہنا ہے کہ نشان مانگنے والوں کو صرف یہی ایک نشان دکھا یا جائے گا۔اب جب یہ نشان ہی جھوٹا نکلا تو پھر مسیح کے سچا ہونے پر کون سی دلیل باقی رہ جاتی ہے۔کیا مسیح صلیب پر فوت ہو گئے؟ قارئین ! خدا کی طرف سے آنے والے کبھی جھوٹے نہیں ہوتے اور خدا اُن کی باتوں کو سچا کر دکھاتا ہے ہمارے نزدیک مسیح سچے تھے اور جو نشان اُنہوں نے دکھانے کا وعدہ کیا تھا وہ آپ نے خدا کے فضل سے اُسی طرح دکھایا۔اور آپ صلیب سے زندہ اُتر کر زمین کے پیٹ میں زندہ ہی داخل ہوئے اور تین دن رات زندہ ہی رہے اور زندہ ہی باہر نکلے۔اس جگہ میں بائبل سے آپ کے صلیب سے زندہ اتر نے اور زندہ زمین کے پیٹ میں داخل ہونے اور پھر زندہ ہی رہنے اور زندہ ہی نکلنے کے ثبوت پیش کرتا ہوں۔اور یہ بھی بتا تا ہوں کہ خدا نے آپ کی دُعا کو ئنا جو ایمان سے پر تھی اور اُس کو قبول کیا اور وہ موت کا پیالہ خدا نے آپ سے ٹال دیا جس کی آپ بار بار خدا سے دُعا کرتے تھے۔اور یہی آپ کے سچا ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے۔چنانچہ بائبل میں لکھا ہے کہ :- وو پس جب وہ اکٹھے ہوئے تو پیلاطس نے اُن سے کہا تم کسے چاہتے ہو کہ میں تمہاری خاطر چھوڑ دوں؟ برابا کو یا لیسوع کو جو مسیح کہلاتا ہے۔کیونکہ اُسے معلوم تھا