حمد و مناجات

by Other Authors

Page 161 of 171

 حمد و مناجات — Page 161

161 محترمه احمدی بیگم صاحبه اے خدائے ذوالمنن اے شافی مطلق خدا آئے ہیں در پر ترے ہے عاجزانہ التجا ہاتھ ہیں اٹھے ہوئے تیری طرف مولا کریم اور سر سجدوں میں ہیں رکھے ہوئے، مولا کریم آج ہم ہیں مضمحل اور دل ہیں مرجھائے ہوئے بھیک ہم ہیں مانگتے در پر ترے آئے ہوئے خدمت دین متیں کا تو نے سونپا جس کو کام مستعد ہو کر بجا لاتا رہا با اہتمام ہاتھ میں ہم ہاتھ دے کر اس کے ساتھ آگے بڑھے ہر کٹھن منزل کو طے کرتے ہوئے آگے بڑہے ان دنوں بیمار ہے یہ تیرا عاشق اے خدا تو شفاؤں کا ہے مالک دے اسے کامل شفا دن ہو یا کہ رات ہو ہم مانگتے ہیں یہ دعا اے خدا آب اک نمونہ اپنی قدرت کا دکھا تجھ کو سب قدرت ہے حاصل اے مرے رب الوریٰ اے مرے رب الوری، ہاں اے مرے رب الوری ( مصباح اکتوبر 1996ء)