حمد و مناجات — Page 162
162 محترمہ بشری ربانی ایم اے صاحبہ (لاہور) دُنیا میں کون شخص ہے جس کا خدا نہیں دنیا میں کوئی شخص بھی بے آسرا نہیں ممکن نہیں تھا اس میں سجاتی میں صورتیں ”دل تو خدا کا گھر سے کوئی بت کدا نہیں، ہے جب سے خفا ہیں وہ ہے خفا ساری کائنات مات ہوئی کہ زیست میں کوئی مزا نہیں تھک تھک گئی ہوں جھیل کہ غم ہائے روز گار دل کی پکار پھر بھی ہے میں غم زدہ نہیں زادِ سفر دفا فقط راہِ عشق میں ہے کافی اے ہم سفر یہاں ناز و ادا نہیں مژگاں اُٹھا کے اُس نے مجھے عزم نو دیا سب جھوٹ ہے کہ یار میں خوئے عطا نہیں جس پر نگاہ اس نے کی وہ مست ہو گیا پھر کیا اگر آنکھ اس کی میکدہ نہیں موسم بدلتے دیکھ کے یہ آگیا یقین ! حالات جو بھی ہوں انہیں رہنا صدا نہیں آمد ہے انقلاب کی رہائی حزیں کس کوچے کس دیار میں شورش بپا نہیں (الفضل 21 رمئی 1989ء)