حمد و مناجات

by Other Authors

Page 89 of 171

 حمد و مناجات — Page 89

89 جناب روشن دین تنویر صاحب گنہ گار ہوں یا الہ بخش دے مرے جرم مرے گنہ بخش دے نہیں ہے پنہ کوئی تیرے سوا مجھے دے تو اپنی پسند بخش دے جو آواز تیری سنیں کان دے جو دیکھیں تجھے وہ نگاہ بخش دے پئیں رات دن جام پر جام ہم محمد کا پھر میکدہ بخش دے چلیں جس پر یا رب تیرے منعمیں مجھے بھی وہی سیدھی رہ بخش دے ہے تنویر تیرے گرا کا گدا کہ ہے تو ہی شاہوں کا شہ بخش دے ( الفضل 2 / مارچ 1942ء) 2 ہم نے زندہ خدا کو جانا ہے جانا پہچانا ہے تو مانا ہے جانتے ہیں کہاں کہاں ہے مکیں ہم کو معلوم ٹھکانا ہر ہے اس کی بخشش ہے علم و عرفاں بھی عقل مکڑی کا تانا بانا ہے ل کہتا ہے آپ وہ انالموجود جس نے سمجھا وہی تو دانا ہے دل نکال تو تنویر كعبة اللہ اگر بنانا ہے