حمد و مناجات — Page 90
90 جناب میر اللہ بخش تسنیم صاحب معبود ملجا خدا تعالیٰ ماوی خدا تعالیٰ کوئین میں ہے سب کا مولی خدا تعالی ہے دیکھنے کے قابل وہ آدمی جہاں میں جس آدمی نے تجھ کو دیکھا خدا تعالیٰ تیری ہدایتوں سے ہم بے نصیب رہتے تو خود نه گر دکھاتا رستہ خدا تعالیٰ بے چون و بے چگوں ہے بے رنگ و بے نشاں تو ہمسر نہیں ہے کوئی تیرا خدا تعالیٰ خالی نہ کوئی لوٹا محتاج تیرے در سے حاجت روا ہے تو ہی۔سب کا خدا تعالیٰ جن و بشر ملائک محتاج ہیں اسی کے دونوں جہاں گداگر داتا خدا تعالیٰ ہر حال میں ہمیشہ پوجیں گے ہم اسی کو ہمارا سچا خدا تعالیٰ ہے مشکل میں دوست اپنے سب کر گئے کنارا لیکن نہ تو نے ہم کو چھوڑا خدا تعالیٰ فریادرس جہاں میں کوئی نہیں ہے تجھ پن ہے تو ہی ہر کسی کی سنتا خدا تعالیٰ یارب تجھی کو ہر دم ہم مانگتے ہیں تجھ سے بس تو ہی مدعا ہے اپنا خدا تعالیٰ ہر ایک ناخدا سے مایوس ہو چکے ہیں اب تو ہی پار کردے بیڑا خدا تعالیٰ ہر شے ہے فی الحقیقت مردہ بدست زندہ تجھ بن نہیں ہے کوئی زندہ خدا تعالیٰ ہم خاک پابنے ہیں اس مرد حق نما کے جو بن گیا جہاں میں تیرا خدا تعالیٰ سے واسطہ کیا تسنیم بے نوا کو غیروں اس کو تو آسرا ہے تیرا خدا تعالیٰ (مصباح جون 1960ء)